لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شہر کی گرین بیلٹس کی بحالی، سرسبز ماحول کے فروغ اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور نے شہر کی مختلف شاہراہوں اور پارکوں کا دورہ کیا اور گرین بیلٹس میں صفائی ستھرائی، پودوں کی آبیاری اور تزئین و آرائش کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹس اور پارکوں میں صفائی کا نظام مؤثر بنایا جائے، پودوں کی باقاعدگی سے آبیاری یقینی بنائی جائے اور خشک گھاس، جڑی بوٹیوں، سڑکوں پر جمع مٹی اور کوڑا کرکٹ کو فوری صاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں تاکہ شہریوں کو خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔





