layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 10, 2026
in کاروبار, لیہ
0
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر سے چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ضلع لیہ میں تجارتی، کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور چیمبر آف کامرس کی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اویس سرور، صدر چیمبر آف کامرس عدنان نہرا، سینئر نائب صدر طاہر خان، خواتین چیمبر آف کامرس لیہ کی نائب صدر رمشا کنول، کنوینر انٹرپرینیورشپ کمیٹی ایمن نذیر، ایگزیکٹو ممبر غلام کبریٰ اور صدر انجمن تاجران اظہر ہانس بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ ضلع لیہ جنوبی پنجاب کے اہم اضلاع میں شمار ہوتا ہے، جہاں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور نئی صنعتوں کے قیام کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دیں اور نئی صنعتوں کے قیام کے لیے عملی اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔ نئے کاروبار کے قیام اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے این او سی، پرمٹ اور لائسنس کے اجرا سمیت قانونی تقاضے پورے کرنے کے عمل میں ہر ممکن آسانی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی معیشت مضبوط ہوگی اور علاقے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون سے ضلع لیہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔
چیمبر آف کامرس کی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ باہمی مشاورت سے اس مقصد کے لیے جلد بھرپور اقدامات اٹھائے گی، تاکہ کاروباری برادری کو ایک مؤثر پلیٹ فارم میسر آسکے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں مزید مدد ملے۔

Tags: #LayyahTVHDBusinessDevelopment #ChamberOfCommerce #layyahlayyahtv
Previous Post

لیہ، اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سماعت، درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

Next Post

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

Next Post
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024