لیہ: لیہ فٹبال لیگ کے انعقاد کی تاریخ میں تبدیلی، لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک کھیلی جائے گی شدید موسمی حالات کی پیشین گوئی اور لیگ کے بعض پارٹنرز کی ناگزیر مصروفیات کے باعث لیہ فٹبال لیگ کے انعقاد کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔ لیہ فٹبال لیگ کا رنگا رنگ افتتاح اب رواں ماہ 17 اکتوبر کو سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ امتیاز احمد بھٹی نے بتایا کہ لیہ فٹبال لیگ کے انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل ہیں، تاہم موسم کی متوقع تبدیلیوں اور بعض پارٹنرز کی مصروفیات کے پیش نظر لیگ کی تاریخ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور شائقینِ فٹبال کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔




