لیہ: اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز سدرتہ المنتہیٰ کی زیر قیادت وائلڈ لائف رینجرز کی کامیاب کارروائی۔ بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 سیٹ اپ قبضہ میں لے لئے گئے۔ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز سدرتہ المنتہیٰ کی قیادت میں ضلع بھر میں بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں وائلڈ لائف رینجرز ٹیم تحصیل کروڑ لعل عیسن نے انسپکٹر محمد جاوید کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران بٹیر کے غیر قانونی شکار کے لئے لگائے گئے 7سیٹ اپ، جال، بیٹریاں، سپیکر اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز سدرتہ المنتہیٰ نے بتایا کہ وائلڈ لائف ٹیموں نے مذکورہ سامان قبضہ میں لے لیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔







