لیہ: فتح پور کے قریب چک نمبر 102 ایم ایل میں 20 فٹ گہرے کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ شخص مٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد مٹی تلے دبے شخص کو نکال لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا، جسے طبی امداد دیتے ہوئے تقریباً 10 منٹ تک سی پی آر کیا گیا، تاہم اس کی سانس بحال نہ ہوسکی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ انصر علی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد میت گھر منتقل کردی۔







