layyah
جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
ستمبر 16, 2026
in علاقائی خبریں, لیہ
0
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے بہادر ڈیجیٹل لائبریری لیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اظہر اکرم نے کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے ریونیو، بلدیاتی امور، ستھرا پنجاب، پولیس، صحت اور دیگر محکموں سے متعلق مختلف مسائل اور درخواستیں پیش کیں۔ کمشنر اور آر پی او نے شہریوں کی درخواستیں سنیں اور ان کے ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے وہ خود لیہ آئے ہیں تاکہ عوام کو مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانا پڑیں اور انہیں بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں تندہی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ شہریوں کی درخواستوں پر صرف کارروائی تک محدود نہ رہا جائے بلکہ مسائل کا عملی حل یقینی بنایا جائے۔ افسران اپنے دفاتر کے دروازے شہریوں کے لیے کھلے رکھیں اور عوامی مسائل سن کر ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ انتظامیہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اظہر اکرم نے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری ذمہ داری سے کام کر رہی ہے۔ پولیس سے متعلق شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ پولیس سے متعلق اپنے مسائل بلاجھجک پیش کریں تاکہ قانون اور میرٹ کے مطابق بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔کھلی کچہری کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Tags: #PublicIssueslayyahlayyahtvOpenCourt #PunjabGovernment #
Previous Post

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

Please login to join discussion

تازہ ترین

کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

قائداعظم کا ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا پیغام آج بھی قومی رہنمائی کا ذریعہ ہے: ڈپٹی کمشنر لیہ

ستمبر 11, 2026
عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے: ڈپٹی کمشنر لیہ

ٹریفک قوانین کی پابندی اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کی ضمانت ہے، ڈی ٹی او ظفر اقبال

ستمبر 11, 2026
عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے: ڈپٹی کمشنر لیہ

لیہ: ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کی منظوری، پیرا کی کارکردگی اور شکایات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا

ستمبر 11, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024