layyah
جمعرات, اگست 27, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں مرکزی عظیم الشان محفل میلاد ﷺ، 5 ہزار عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت، 105 دیگوں کا خصوصی اہتمام سیرتِ طیبہ پر عمل ہی امن، محبت، اخوت اور کامیابی کا راستہ ہے: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 27, 2026
in لیہ
0
لیہ کی سمعیہ قیوم کو کھیلوں اور خواتین کی فٹنس کے فروغ پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا بیسٹ جم اینڈ فٹنس انسٹرکٹر کا اعزاز بھی حاصل، سپورٹس حلقوں اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد

لیہ: جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند، اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام۔ آنکھ پُرنم اور ہر دل سرور و مسرت سے لبریز۔جشن عید میلاد النبی کی عظیم الشان اور مرکزی محفل میلاد گراؤنڈ لیہ میں انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔ میلاد گراؤنڈ کو خوبصورت بینرز، جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا جبکہ محفل میں آنے والے عاشقان مصطفیٰ کے لئے پانچ ہزار نشستوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔محفل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شبیر احمد ڈوگر،محمد اویس سرور چشتی، علاقہ کی معروف مذہبی شخصیت پیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی، سابق ممبران اسمبلی پیر سید ثقلین شاہ بخاری، پیر سید رفاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر رانا زوہیب کریم، صدر انجمن تاجران اظہر ہانس،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل،محمد عمران بریال اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک،نعت رسول مقبول، قصیدہ بردہ شریف، پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ نبی کریم کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے سیرت طیبہ ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ حضور اکرم کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور معاشرے میں امن، محبت، اخوت، مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ حضور نبی کریم کی سیرت مبارکہ امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے عید میلاد النبی کے موقع پر پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کے روٹس، مرکزی تقریب کے مقام اور اہم مقامات پر سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے۔سابق ایم این اے پیر سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ اس طرح کی محافل دراصل ہماری محبت رسول کے اظہار کا ذریعہ ہیں حضور نبی کریم کی ولادت باسعادت سے کائنات میں نور ہی نور پھیل گیا اور اندھیروں کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کے لئے لازم ہے کہ وہ سیرت النبی کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائے اگر ہم تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہوں تو دنیا و آخرت میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔سابق ایم پی اے پیر سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ حضور نبی کریم کی ولادت سے کائنات کی فضائیں جگمگا اٹھیں نبی اکرم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم اپنی ذاتی، سماجی اور قومی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں سیرت رسول ہمارے لئے دنیا و آخرت کی نجات کا راستہ ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کا عہد کرنا چاہیے۔ مفتی احمد رضا اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہم اپنی زندگیاں دین اسلام کے مطابق بسر کریں سیرت النبی ہمیں اخوت، محبت، برداشت، عدل و انصاف کا درس دیتی ہے اور یہی اوصاف معاشرے میں حقیقی امن و سکون کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کا یہ بابرکت اور مقدس موقع ہمیں اس بات کی تجدید عہد کا پیغام دیتا ہے کہ ہم نبی آخر الزمان کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوں۔محفل کے دوران بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے جبکہ شرکاء میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔ آخر میں پیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی نے ملکی سلامتی، استحکام، امن و خوشحالی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کروائی۔ بعد ازاں ختم نبوت چوک پر فیتہ کاٹ کر مرکزی جلوس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء ریلی کے لئے 105 دیگوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ میلاد کمیٹی کے منتظمین قاری محمد یاسین اور حاجی احمد حسن کلاسرہ نے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تحصیل چوبارہ اور تحصیل کروڑ میں بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن کی قیادت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے کی۔

Tags: #EidMiladUnNabi ﷺ#LayyahTVHD#MiladUnNabilayyahSeeratUnNabi #
Previous Post

لیہ کی سمعیہ قیوم کو کھیلوں اور خواتین کی فٹنس کے فروغ پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا بیسٹ جم اینڈ فٹنس انسٹرکٹر کا اعزاز بھی حاصل، سپورٹس حلقوں اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد

Next Post

اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا لدھانہ میں ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کے حاضری پوائنٹ کا معائنہ صفائی ورکرز کی بروقت حاضری یقینی بنانے اور مقررہ شیڈول کے مطابق صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے: ڈی پی او لیہ

کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے: ڈی پی او لیہ

اگست 27, 2026
انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کی پوری چین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے: محسن نقوی

انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کی پوری چین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے: محسن نقوی

اگست 27, 2026
اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا لدھانہ میں ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کے حاضری پوائنٹ کا معائنہ صفائی ورکرز کی بروقت حاضری یقینی بنانے اور مقررہ شیڈول کے مطابق صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا لدھانہ میں ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کے حاضری پوائنٹ کا معائنہ صفائی ورکرز کی بروقت حاضری یقینی بنانے اور مقررہ شیڈول کے مطابق صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

اگست 27, 2026
لیہ کی سمعیہ قیوم کو کھیلوں اور خواتین کی فٹنس کے فروغ پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا بیسٹ جم اینڈ فٹنس انسٹرکٹر کا اعزاز بھی حاصل، سپورٹس حلقوں اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد

لیہ میں مرکزی عظیم الشان محفل میلاد ﷺ، 5 ہزار عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت، 105 دیگوں کا خصوصی اہتمام سیرتِ طیبہ پر عمل ہی امن، محبت، اخوت اور کامیابی کا راستہ ہے: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

اگست 27, 2026
لیہ کی سمعیہ قیوم کو کھیلوں اور خواتین کی فٹنس کے فروغ پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا بیسٹ جم اینڈ فٹنس انسٹرکٹر کا اعزاز بھی حاصل، سپورٹس حلقوں اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد

لیہ کی سمعیہ قیوم کو کھیلوں اور خواتین کی فٹنس کے فروغ پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا بیسٹ جم اینڈ فٹنس انسٹرکٹر کا اعزاز بھی حاصل، سپورٹس حلقوں اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد

اگست 27, 2026
لیہ: پیر جگی شریف کے قریب نہر میں شگاف، ڈپٹی کمشنر کا فوری نوٹس، بھاری مشینری سے مرمتی کام شروع

لیہ: سمرا نشیب میں دریائی کٹاؤ روکنے کے لیے بھاری مشینری پہنچ گئی، فلڈ پروٹیکشن بند کی تعمیر کی کوشش

اگست 23, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024