لیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، سیکرٹری بورڈ عامر شکیل، ممبران ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر عبدالمجید اور ڈرگ انسپکٹر نے شرکت کی۔ اجلاس میں میڈیکل اسٹورز کے لائسنس، زائد المعیاد ادویات، کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی، ریکارڈ کی عدم تکمیل سمیت مختلف نوعیت کے 15 کیسز کی سماعت کی گئی۔ بورڈ نے کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر 2 کیسز میں پراسکیوشن جبکہ ایک کیس میں ایف آئی آر کے اندراج کی سفارش کی۔ اجلاس میں 6 کیسز میں وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مزید کارروائی اور ضروری ریکارڈ کی تکمیل کے لیے 6 کیسز کو ملتوی کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے ہدایت کی کہ ادویات کے معیار، میڈیکل اسٹورز کے لائسنس اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔






