layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ: سمرا نشیب میں دریائی کٹاؤ روکنے کے لیے بھاری مشینری پہنچ گئی، فلڈ پروٹیکشن بند کی تعمیر کی کوشش

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 23, 2026
in لیہ
0
لیہ: پیر جگی شریف کے قریب نہر میں شگاف، ڈپٹی کمشنر کا فوری نوٹس، بھاری مشینری سے مرمتی کام شروع

لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں لیہ میں دریائی کٹاؤ کے سدباب کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سیف انور جپہ موضع سمرا نشیب، بستی کنجال لیہ پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، سابق ایم پی اے عبدالشکور سواگ، چیف انجینئر انہار سرگودھا صداقت لطیف، سپرنٹینڈنگ انجینئر بھکر عدنان امجد، ریزیڈنٹ انجینئر منصور احمد، ایکسیئن انہار حفیظ احمد اور ڈائریکٹر آپریشنز پی ڈی ایم اے نثار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے متاثرہ علاقہ سمرا نشیب کا دورہ کیا اور پہنچنے والی بھاری مشینری، پتھروں اور جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں محکمہ انہار کی طرف سے دریائی کٹاؤ اور جاری اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی سیف انور جپہ نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کٹاؤ روکنے کے لئے فوری طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے دکھ کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید نقصان سے بچنے کے لئے دریائی کٹاؤ کے تدارک کے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ علاقہ اور مکینوں کے تحفظ اور مسئلہ کے مستقل حل کے لئے فلڈ پروٹیکشن بند کی تعمیر کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پانی کا رخ موڑنے کے لئے قابل عمل دیگر آپشنز پر بھی عمل کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون اور رابطہ کاری کے ذریعے دریائی کٹاؤ کے تدارک کے لئے کام کرنے، آبادیوں اور انفراسٹرکچر کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے اور متاثرہ علاقہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دریائی کٹاؤ کے لئے جاری اقدامات بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں فلڈ ریلیف کیمپس فراہم کر دیے گئے ہیں اور متاثرین کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے متاثرین کے لئے فوڈ ہیمپر بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔

Tags: layyahMaryamNawaz #PDMA #RiverErosion #SamraNashib #
Previous Post

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 شکار سیٹ اپ قبضے میں، 2 شکاریوں کو 50 ہزار جرمانہ

Next Post

لیہ کی سمعیہ قیوم کو کھیلوں اور خواتین کی فٹنس کے فروغ پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا بیسٹ جم اینڈ فٹنس انسٹرکٹر کا اعزاز بھی حاصل، سپورٹس حلقوں اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد

Next Post
لیہ کی سمعیہ قیوم کو کھیلوں اور خواتین کی فٹنس کے فروغ پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا بیسٹ جم اینڈ فٹنس انسٹرکٹر کا اعزاز بھی حاصل، سپورٹس حلقوں اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد

لیہ کی سمعیہ قیوم کو کھیلوں اور خواتین کی فٹنس کے فروغ پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا بیسٹ جم اینڈ فٹنس انسٹرکٹر کا اعزاز بھی حاصل، سپورٹس حلقوں اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024