layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز پر جائزہ اجلاس، پرائس کنٹرول اور صفائی نظام مؤثر بنانے کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 22, 2026
in لیہ
0
وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز پر جائزہ اجلاس، پرائس کنٹرول اور صفائی نظام مؤثر بنانے کی ہدایت

لیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے طے کردہ انڈیکیٹرز حکومت پنجاب کی ترجیحات کا عملی مظہر ہیں جن پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد ہر محکمے کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ پرائس کنٹرول حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی مزید بڑھائیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کریں، ریٹ لسٹس آویزاں کروائیں اور گرانفروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلیوں میں گٹروں کے ٹوٹے ہوئے ڈھکن فوری طور پر درست اور تبدیل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگز کو بھی درست حالت میں رکھا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں زیبرا کراسنگز کو واضح اور مؤثر بنایا جائے تاکہ طلبہ اور شہریوں کو سڑک عبور کرنے میں سہولت اور تحفظ فراہم ہو۔

Tags: #PriceControlCleanPunjab #layyahlayyahtvPunjabGovernment #
Previous Post

بہادر ڈیجیٹل لائبریری، سپورٹس کمپلیکس اور جنرل ہسپتال سمیت لیہ کے مختلف منصوبوں کا معائنہ

Next Post

سمرا نشیب میں دریائی کٹاؤ، وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری نوٹس، سٹڈ بند کی تعمیر کا حکم

Next Post

سمرا نشیب میں دریائی کٹاؤ، وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری نوٹس، سٹڈ بند کی تعمیر کا حکم

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024