layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ، معاون خصوصی شعیب مرزا نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سراہ دی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 21, 2026
in لیہ
0
لیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ، معاون خصوصی شعیب مرزا نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سراہ دی

لیہ،: ضلعی انتظامیہ کے انیشی ایٹوز اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف عوامی فلاحی انیشی ایٹوز اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم شعیب مرزا، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عابدہ فرید، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف انیشی ایٹوز اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں بیک وقت 7 ہزار پودے لگائے گئے ہیں جبکہ تحصیل چوبارہ میں سرکاری و نجی غیر آباد زمینوں پر ایگری فاریسٹری کے تحت جنگلات لگانے کا پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بحالی اور دیکھ بھال کے مؤثر انتظام کے لئے کسٹوڈین آف روڈز کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مختصر مدت کے دوران ضلع کے متعدد پارکس بحال کئے گئے ہیں جبکہ ’’پارک اپنائیں‘‘ مہم کے تحت 5 نئے پارکس بھی بنائے گئے ہیں۔ عرصہ دراز سے غیر فعال بہادر ڈیجیٹل لائبریری کو مخیر حضرات کے تعاون سے بحال کر لیا گیا ہے جسے جلد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ضلع میں 2 بیوٹیفکیشن سکیمیں بھی مکمل کی جا چکی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور سہولت کے لئے ضلع میں 5 سہولت بازار آپریشنل کر دیے گئے ہیں۔ جنرل بس سٹینڈ لیہ، کروڑ لعل عیسن اور فتح پور کی تعمیر و مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ ضلع میں 86 سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور اس حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم شعیب مرزا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع لیہ کا دورہ کیا ہے، جہاں مختلف شعبوں میں مثبت اور نمایاں تبدیلیاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے بہترین کام کرنے پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ شعیب مرزا نے کہا کہ صحت کی سہولیات سے مستفید ہونے والے زیر علاج مریض مطمئن نظر آئے جو خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام سے قبل صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات مکمل کئے جائیں جبکہ اساتذہ کو ڈریس کوڈ کی پابندی یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بحال کئے گئے پارکوں خصوصاً لیڈیز اور چلڈرن پارکس، سڑکوں کی بحالی، سائن بورڈز، مین ہولز پر ڈھکن اور نیٹ لگانے، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے۔

Tags: #DevelopmentProjects#PublicWelfarelayyahlayyahtvPunjabGovernment #
Previous Post

دریائی کٹاؤ سے متاثرہ سمرا نشیب کا دورہ، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: شعیب مرزا

Next Post

بہادر ڈیجیٹل لائبریری، سپورٹس کمپلیکس اور جنرل ہسپتال سمیت لیہ کے مختلف منصوبوں کا معائنہ

Next Post
بہادر ڈیجیٹل لائبریری، سپورٹس کمپلیکس اور جنرل ہسپتال سمیت لیہ کے مختلف منصوبوں کا معائنہ

بہادر ڈیجیٹل لائبریری، سپورٹس کمپلیکس اور جنرل ہسپتال سمیت لیہ کے مختلف منصوبوں کا معائنہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024