layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

دریائی کٹاؤ سے متاثرہ سمرا نشیب کا دورہ، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: شعیب مرزا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 21, 2026
in لیہ
0
شکیلہ بانو سمرا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیہ کے بورڈ آف مینجمنٹ کی صدر مقرر

لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم شعیب مرزا نے موضع سمرا نشیب کا دورہ کیا اور دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر رانا زہیب کریم اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے متاثرہ آبادی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے اور دریائی کٹاؤ سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی شعیب مرزا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی ہدایت پر انہیں متاثرہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے اور لوگوں سے ملنے کے لیے لیہ بھیجا ہے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے لیے مشینری، کھانے اور دیگر ضروری سہولیات کا پہلے ہی انتظام کیا جا چکا ہے جبکہ متاثرہ علاقے میں دریائی کٹاؤ کے تدارک کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔معاون خصوصی شعیب مرزا نے محکمہ آبپاشی اور پی ڈی ایم اے حکام سے فوری رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ دریائی کٹاؤ کے مستقل تدارک کے لیے متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل کریں اور اس معاملے میں جہاں جہاں رکاوٹ موجود ہے اسے فوری دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام اور پی ڈی ایم اے کے افسران بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے کر مستقبل میں آبادی کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ بنانے کے لیے مناسب اقدامات تجویز کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو عارضی رہائش کے لیے سرکاری اراضی دستیاب ہے جبکہ شہریوں کے قیمتی مال و اسباب کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مشینری بلا معاوضہ خدمات انجام دے رہی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو تیار کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ خشک راشن کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو منتقلی کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے اور کسی بھی ضرورت مند شہری کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ دستیاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ کسانوں اور خاندانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے تحصیل سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں محکمہ زراعت اور ریونیو کے افسران شامل ہیں کمیٹی متاثرہ کسانوں کی اراضی، گھروں اور دیگر نقصانات کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی جسے حکومت پنجاب کو بھجوایا جائے گا تاکہ متاثرین کے مالی ازالے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔ معاون خصوصی شعیب مرزا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود،جان و مال کے تحفظ اور مشکل وقت میں شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے، متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Tags: FloodAffected #IndusRiver #layyahlayyahtvRiverErosion #
Previous Post

شکیلہ بانو سمرا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیہ کے بورڈ آف مینجمنٹ کی صدر مقرر

Next Post

لیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ، معاون خصوصی شعیب مرزا نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سراہ دی

Next Post
لیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ، معاون خصوصی شعیب مرزا نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سراہ دی

لیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ، معاون خصوصی شعیب مرزا نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سراہ دی

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024