layyah
پیر, اکتوبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ پنجاب انسپیکشن ٹیم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا دورہ، طبی سہولیات اور سروس ڈلیوری کا جائزہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 20, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
وزیراعلیٰ پنجاب انسپیکشن ٹیم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا دورہ، طبی سہولیات اور سروس ڈلیوری کا جائزہ

لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب انسپیکشن ٹیم کے فوکل پرسن شعیب مرزا نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ہسپتال کے انتظامی امور اور مجموعی سروس ڈلیوری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فوکل پرسن سی ایم پنجاب انسپیکشن ٹیم شعیب مرزا نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، گائنی وارڈ، چلڈرن وارڈ، میڈیکل وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی، مریضوں کے لیے موجود سہولیات، عملے کی حاضری اور علاج معالجے کے مجموعی نظام کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران فوکل پرسن شعیب مرزا نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی گفتگو کی اور ان سے علاج معالجے، ادویات کی دستیابی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کے مسائل اور ہسپتال میں ان کے تجربات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فوکل پرسن شعیب مرزا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ شعیب مرزا نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر ماحول، ضروری ادویات اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد ریاض،ایم ایس ڈاکٹر حیات اللہ بھی ہمراہ تھے۔

Tags: DHQHospital #HealthServices #layyahPunjabGovernment #
Previous Post

لیہ کے ترقیاتی منصوبوں پر قومی اسمبلی میں سوال، وفاقی حکومت نے گزشتہ تین سال میں وفاقی PSDP کے تحت کوئی منصوبہ نہ ہونے کی تصدیق کردی

Next Post

ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ، صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت

Next Post
ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ، صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت

ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ، صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، جامع سروے اور آن گراؤنڈ معائنہ ہوگا ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی غیر قانونی سکیمیں فوری سیل کرنے، رجسٹرڈ کالونیوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ میں سُتھرا پنجاب ایجنسی کا پہلا اجلاس، چوبارہ چیپٹر کا کنٹریکٹ منسوخ، صفائی نظام سیلف آپریشن کے تحت چلانے کی منظوری کمپلینٹ و پرچیز کمیٹیوں کے قیام، کنٹرول روم کے آئی ٹی سامان اور تحصیل دفاتر کے فرنیچر کی خریداری کی بھی منظوری

اکتوبر 2, 2026
لیہ فٹبال لیگ کا آغاز 9 اکتوبر کو، انتظامات مکمل، افتتاحی میچ کے ساتھ میوزیکل نائٹ اور آتش بازی بھی ہوگی لیگ کے لیے فٹبال گراؤنڈ، مصنوعی روشنیوں، پارکنگ، فوڈ اسٹریٹ، پینے کے پانی، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات مکمل

لیہ میں اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر، تازہ ریٹ لسٹ جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ روٹی 14، نان 20، دودھ 160، مٹن 1800 اور بیف 1000 روپے فی کلو مقرر، دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

اے ڈی سی خضر ظہور کا الیکٹرک بس ٹرمینل کا دورہ، روٹس اور سفری سہولیات کا جائزہ

اکتوبر 2, 2026

لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی جانب اہم پیش رفت، 126 کنال 14 مرلہ اراضی مختص

اکتوبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024