layyah
پیر, اکتوبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ کے ترقیاتی منصوبوں پر قومی اسمبلی میں سوال، وفاقی حکومت نے گزشتہ تین سال میں وفاقی PSDP کے تحت کوئی منصوبہ نہ ہونے کی تصدیق کردی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 20, 2026
in پاکستان, لیہ
0
لیہ کے ترقیاتی منصوبوں پر قومی اسمبلی میں سوال، وفاقی حکومت نے گزشتہ تین سال میں وفاقی PSDP کے تحت کوئی منصوبہ نہ ہونے کی تصدیق کردی

اسلام آباد : لیہ سے رکن قومی اسمبلی اویس نیاذ جکھڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لیہ اور اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے گزشتہ تین سال کے دوران ترقیاتی کاموں پر فی کس اخراجات سے متعلق سوال اٹھا دیا۔
قومی اسمبلی کے تحریری جواب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت قومی اہمیت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جاتے ہیں، جبکہ شہری سہولیات اور مقامی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کی ذمہ داری صوبائی و مقامی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔
حکومتی جواب کے مطابق اسلام آباد/اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لیے گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران وفاقی PSDP کے تحت اخراجات 2023-24 میں 24.387 ارب روپے، 2024-25 میں 63.583 ارب روپے اور 2025-26 میں 52.238 ارب روپے رہے۔
تاہم جواب میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران وفاقی PSDP میں لیہ میں واقع کوئی انفرادی اسکیم یا منصوبہ موجود نہیں تھا۔
اویس نیاذ جکھڑ نے اس صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 37 اور 38 کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین ریاست کو سماجی انصاف، تعلیم کے فروغ، پسماندہ علاقوں کے مفادات کے تحفظ اور عوام کی معاشی و سماجی بہبود یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپتا ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر لیہ جیسے پسماندہ ضلع میں وفاقی سطح پر گزشتہ تین سال کے دوران کوئی منصوبہ شامل ہی نہیں کیا گیا تو یہ صورتحال آئینی تقاضوں اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ سوالات پیدا کرتی ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ لیہ کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، سڑکوں اور دیگر عوامی ضروریات کے لیے وفاقی سطح پر بھی مؤثر ترقیاتی منصوبے شامل کیے جائیں تاکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی عدم توازن کم کیا جا سکے۔

Tags: #FederalPSDP#OwaisNiazJakhharlayyahLayyahDevelopment #NationalAssembly #
Previous Post

اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کا علی الصبح شہر کا دورہ، صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب انسپیکشن ٹیم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا دورہ، طبی سہولیات اور سروس ڈلیوری کا جائزہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، جامع سروے اور آن گراؤنڈ معائنہ ہوگا ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی غیر قانونی سکیمیں فوری سیل کرنے، رجسٹرڈ کالونیوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ میں سُتھرا پنجاب ایجنسی کا پہلا اجلاس، چوبارہ چیپٹر کا کنٹریکٹ منسوخ، صفائی نظام سیلف آپریشن کے تحت چلانے کی منظوری کمپلینٹ و پرچیز کمیٹیوں کے قیام، کنٹرول روم کے آئی ٹی سامان اور تحصیل دفاتر کے فرنیچر کی خریداری کی بھی منظوری

اکتوبر 2, 2026
لیہ فٹبال لیگ کا آغاز 9 اکتوبر کو، انتظامات مکمل، افتتاحی میچ کے ساتھ میوزیکل نائٹ اور آتش بازی بھی ہوگی لیگ کے لیے فٹبال گراؤنڈ، مصنوعی روشنیوں، پارکنگ، فوڈ اسٹریٹ، پینے کے پانی، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات مکمل

لیہ میں اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر، تازہ ریٹ لسٹ جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ روٹی 14، نان 20، دودھ 160، مٹن 1800 اور بیف 1000 روپے فی کلو مقرر، دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

اے ڈی سی خضر ظہور کا الیکٹرک بس ٹرمینل کا دورہ، روٹس اور سفری سہولیات کا جائزہ

اکتوبر 2, 2026

لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی جانب اہم پیش رفت، 126 کنال 14 مرلہ اراضی مختص

اکتوبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024