layyah
پیر, اکتوبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ جنرل ہسپتال کا 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل، اکتوبر تک فعال ہونے کی توقع

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 19, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
لیہ جنرل ہسپتال کا 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل، اکتوبر تک فعال ہونے کی توقع

لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا ہے کہ 286 بستروں پر مشتمل جدید جنرل ہسپتال لیہ کا 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ ضروری طبی آلات کی تنصیب، کمیشننگ اور ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ہسپتال کو رواں سال اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت جنرل ہسپتال کے منصوبے کا دائرہ کار 200 سے بڑھا کر 286 بستروں تک کر دیا گیا ہے، جبکہ منصوبے کے لیے مزید 2 ارب روپے سے زائد کے منظور شدہ فنڈز بھی موصول ہو چکے ہیں، جس سے تعمیراتی کام میں تیزی آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں چار آپریشن تھیٹرز بیک وقت فعال ہوں گے جبکہ کارڈیالوجی، یورولوجی، گائنی، نرسری اور پیتھالوجی سمیت مختلف شعبہ جات قائم کیے جائیں گے۔ ہسپتال میں کیتھ لیب، سی ٹی سکین، ایکسرے اور اینجیوگرافی سمیت جدید طبی و تشخیصی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ہسپتال کے احاطے میں گراسی پلاٹس کی تیاری اور نمائشی و سایہ دار پودوں کی شجرکاری کا عمل بھی جاری ہے۔ جنرل ہسپتال کی تکمیل کے بعد فیز ٹو کے تحت رہائشی بلاک کی تعمیر شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ جنرل ہسپتال لیہ جنوبی پنجاب کے جدید طبی مراکز میں شامل ہوگا، جہاں ضلع لیہ سمیت ملحقہ اضلاع کے عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی۔

Tags: GeneralHospitalLayyah #Healthcare #layyahlayyahtvPunjabGovernment #
Previous Post

یونیورسٹی آف لیہ میں گریڈ 18 کے مستقل لیکچررز کی تعیناتی، فیصل حفیظ تھند اور انس علی حسین تھند کامیاب

Next Post

بانیٔ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا حکم، وفاقی حکومت کی نظرِثانی درخواست دائر

Next Post
بانیٔ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا حکم، وفاقی حکومت کی نظرِثانی درخواست دائر

بانیٔ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا حکم، وفاقی حکومت کی نظرِثانی درخواست دائر

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، جامع سروے اور آن گراؤنڈ معائنہ ہوگا ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی غیر قانونی سکیمیں فوری سیل کرنے، رجسٹرڈ کالونیوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ میں سُتھرا پنجاب ایجنسی کا پہلا اجلاس، چوبارہ چیپٹر کا کنٹریکٹ منسوخ، صفائی نظام سیلف آپریشن کے تحت چلانے کی منظوری کمپلینٹ و پرچیز کمیٹیوں کے قیام، کنٹرول روم کے آئی ٹی سامان اور تحصیل دفاتر کے فرنیچر کی خریداری کی بھی منظوری

اکتوبر 2, 2026
لیہ فٹبال لیگ کا آغاز 9 اکتوبر کو، انتظامات مکمل، افتتاحی میچ کے ساتھ میوزیکل نائٹ اور آتش بازی بھی ہوگی لیگ کے لیے فٹبال گراؤنڈ، مصنوعی روشنیوں، پارکنگ، فوڈ اسٹریٹ، پینے کے پانی، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات مکمل

لیہ میں اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر، تازہ ریٹ لسٹ جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ روٹی 14، نان 20، دودھ 160، مٹن 1800 اور بیف 1000 روپے فی کلو مقرر، دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

اے ڈی سی خضر ظہور کا الیکٹرک بس ٹرمینل کا دورہ، روٹس اور سفری سہولیات کا جائزہ

اکتوبر 2, 2026

لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی جانب اہم پیش رفت، 126 کنال 14 مرلہ اراضی مختص

اکتوبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024