لیہ:اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز سدرۃ المنتہیٰ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بٹیر کے ہر قسم کے شکار پر پابندی عائد ہے، اس لیے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بٹیر کے نیٹنگ کے ذریعے شکار پر بھی سخت پابندی عائد ہے اور اس پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جبکہ وائلڈ لائف ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شہری غیر قانونی شکار کی اطلاع متعلقہ محکمہ کو دیں تاکہ قیمتی جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔





