layyah
پیر, اکتوبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ: بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت، سموگ کے خلاف قبل از وقت اقدامات جاری

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 19, 2026
in لیہ
0
لیہ: بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت، سموگ کے خلاف قبل از وقت اقدامات جاری

لیہ: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب محکمہ ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال نے لیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محکمہ ماحولیات کے افسران اور بھٹہ مالکان سے ملاقات کی اور سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور اینٹوں کے بھٹوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
ڈاکٹر ظفر اقبال نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جلد از جلد زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے اور ماحولیاتی قوانین و ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی دھوئیں اور فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ ایندھن کی بچت اور اینٹوں کے معیار میں بہتری کے لیے بھی مؤثر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کے تدارک کے لیے قبل از سموگ ایکشن پلان 2026 کے تحت جولائی سے ستمبر تک مختلف شعبوں میں پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فضائی آلودگی کے ذرائع کی نگرانی، صنعتی یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کی انسپیکشن سمیت ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں کے لیے زگ زیگ فائرنگ ٹیکنالوجی بنیادی ماحولیاتی تقاضوں میں شامل ہے۔ بھٹہ مالکان غیر معیاری ایندھن کے استعمال سے گریز کریں، دھوئیں کے مقررہ معیار کی پابندی کریں اور بھٹوں پر متعلقہ معلومات پر مشتمل سائن بورڈز آویزاں کریں۔
انہوں نے کہا کہ سموگ کسی ایک محکمے یا شعبے کا مسئلہ نہیں بلکہ اجتماعی ذمہ داری ہے۔ گاڑیوں کا دھواں، صنعتی اخراج، گردوغبار، فصلوں کی باقیات اور کچرے کو جلانا فضائی آلودگی میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں، اس لیے شہریوں، کسانوں، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز اور بھٹہ مالکان کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر صدر بھٹہ ایسوسی ایشن نور خان، حبیب اللہ خان، چوہدری شاہد اور دیگر بھٹہ مالکان نے محکمہ ماحولیات کے ساتھ مکمل تعاون اور ماحولیاتی قوانین و ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Tags: #EnvironmentlayyahlayyahtvSmogFreePunjab #ZigZagTechnology #
Previous Post

لیہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مرکزی تقریب میلاد گراؤنڈ میں ہوگی، انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

Next Post

لیہ چوک اعظم روڈ کی 15 کلومیٹر گرین بیلٹ لیہ کی پہچان بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

Next Post
لیہ چوک اعظم روڈ کی 15 کلومیٹر گرین بیلٹ لیہ کی پہچان بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ چوک اعظم روڈ کی 15 کلومیٹر گرین بیلٹ لیہ کی پہچان بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، جامع سروے اور آن گراؤنڈ معائنہ ہوگا ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی غیر قانونی سکیمیں فوری سیل کرنے، رجسٹرڈ کالونیوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ میں سُتھرا پنجاب ایجنسی کا پہلا اجلاس، چوبارہ چیپٹر کا کنٹریکٹ منسوخ، صفائی نظام سیلف آپریشن کے تحت چلانے کی منظوری کمپلینٹ و پرچیز کمیٹیوں کے قیام، کنٹرول روم کے آئی ٹی سامان اور تحصیل دفاتر کے فرنیچر کی خریداری کی بھی منظوری

اکتوبر 2, 2026
لیہ فٹبال لیگ کا آغاز 9 اکتوبر کو، انتظامات مکمل، افتتاحی میچ کے ساتھ میوزیکل نائٹ اور آتش بازی بھی ہوگی لیگ کے لیے فٹبال گراؤنڈ، مصنوعی روشنیوں، پارکنگ، فوڈ اسٹریٹ، پینے کے پانی، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات مکمل

لیہ میں اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر، تازہ ریٹ لسٹ جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ روٹی 14، نان 20، دودھ 160، مٹن 1800 اور بیف 1000 روپے فی کلو مقرر، دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

اے ڈی سی خضر ظہور کا الیکٹرک بس ٹرمینل کا دورہ، روٹس اور سفری سہولیات کا جائزہ

اکتوبر 2, 2026

لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی جانب اہم پیش رفت، 126 کنال 14 مرلہ اراضی مختص

اکتوبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024