layyah
پیر, اکتوبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مرکزی تقریب میلاد گراؤنڈ میں ہوگی، انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 19, 2026
in لیہ
0
لیہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مرکزی تقریب میلاد گراؤنڈ میں ہوگی، انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

لیہ: ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، متعلقہ محکموں کے افسران، صدر انجمن تاجران اظہر ہانس اور ممبر میلاد کمیٹی عطاء الرحمٰن نے شرکت کی۔
اجلاس میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ضلع بھر میں کیے جانے والے انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ ضلع بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا جبکہ مختلف مقامات پر ٹھنڈی سبیلوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ عید میلاد النبی ﷺ کی مرکزی تقریب میلاد گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام ادارے باہمی تعاون، مؤثر رابطہ کاری اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دیں تاکہ تقریبات کے دوران بہترین انتظامات یقینی بنائے جاسکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں کے روٹس اور اہم مقامات پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی اور چونے کے چھڑکاؤ سمیت دیگر ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے صفائی، سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات بھی ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔
اجلاس میں متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی اور عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو پرامن، منظم اور مثالی انداز میں منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Tags: #EidMiladUnNabi#MiladArrangementslayyahlayyahtvRabiUlAwwal #
Previous Post

لیہ میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ورکشاپ سیل، دوسری کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

لیہ: بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت، سموگ کے خلاف قبل از وقت اقدامات جاری

Next Post
لیہ: بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت، سموگ کے خلاف قبل از وقت اقدامات جاری

لیہ: بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت، سموگ کے خلاف قبل از وقت اقدامات جاری

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، جامع سروے اور آن گراؤنڈ معائنہ ہوگا ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی غیر قانونی سکیمیں فوری سیل کرنے، رجسٹرڈ کالونیوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ میں سُتھرا پنجاب ایجنسی کا پہلا اجلاس، چوبارہ چیپٹر کا کنٹریکٹ منسوخ، صفائی نظام سیلف آپریشن کے تحت چلانے کی منظوری کمپلینٹ و پرچیز کمیٹیوں کے قیام، کنٹرول روم کے آئی ٹی سامان اور تحصیل دفاتر کے فرنیچر کی خریداری کی بھی منظوری

اکتوبر 2, 2026
لیہ فٹبال لیگ کا آغاز 9 اکتوبر کو، انتظامات مکمل، افتتاحی میچ کے ساتھ میوزیکل نائٹ اور آتش بازی بھی ہوگی لیگ کے لیے فٹبال گراؤنڈ، مصنوعی روشنیوں، پارکنگ، فوڈ اسٹریٹ، پینے کے پانی، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات مکمل

لیہ میں اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر، تازہ ریٹ لسٹ جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ روٹی 14، نان 20، دودھ 160، مٹن 1800 اور بیف 1000 روپے فی کلو مقرر، دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

اے ڈی سی خضر ظہور کا الیکٹرک بس ٹرمینل کا دورہ، روٹس اور سفری سہولیات کا جائزہ

اکتوبر 2, 2026

لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی جانب اہم پیش رفت، 126 کنال 14 مرلہ اراضی مختص

اکتوبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024