لیہ( لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع بھر میں اتائیت کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے ۔محکمہ صحت کے افسران اتائیت کے خلاف کاروائی عمل میں لارہے ہیں غیر قانونی کلینک و میڈیکل سٹور کو سیل کیاجارہا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرچوبارہ ڈاکٹرطاہرافتخارچوہدری نے مختلف مقامات کامعائنہ کیااور چوبارہ سٹی میں کاروائی کے نتیجہ میں الشفاءکلینک کو سیل کر دیا اور مزید کاروائی کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن کو رپورٹ ارسال کر دی گئی