layyah
اتوار, ستمبر 27, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 12, 2026
in پاکستان, لیہ
0
سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

لیہ:ضلع لیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، اپوزیشن سیاست کے دیرینہ رہنما اور ایم پی اے سٹی لیہ اسامہ اصغر گجر کے والد چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آبائی علاقہ چک نمبر 156 ٹی ڈی اے میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پڑھائی، جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی، سابق وزراء، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر ذیشان اختر، ایم پی اے شہاب الدین خان سیہڑ، ایم پی اے شعیب امیر اعوان، ایم پی اے چوہدری اطہر مقبول، ایم این اے اویس جکھڑ، سابق ایم این اے بہادر احمد خان، سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،ملک افتخار جکھڑ،ملک ہاشم حسین سہو،سابق صوبائی وزیر مہر اعجاز اچلانہ، سابق ایم پی اے افتخار بابر کھتران، سابق ایم پی اے سید رفاقت گیلانی، سابق ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری، سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، غلام شبیر ایڈووکیٹ، ملک عباس بپی، چوہدری اعجاز گل، خالد محمود ارائیں، سابق ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد،ملک عثمان اولکھ سمیت ضلع بھر کی سیاسی، سماجی و علاقائی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ کا شمار ضلع لیہ میں 1980ء کی دہائی میں اپوزیشن سیاست کے اولین اور نمایاں رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ضلع لیہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی اپنی سیاسی جدوجہد، مؤثر انداز گفتگو اور عوامی رابطے کے ذریعے نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی رہے اور اپنی سیاسی زندگی کے دوران حزب اقتدار کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر اپوزیشن آواز سمجھے جاتے رہے۔
مرحوم کی سیاسی جدوجہد کا نمایاں پہلو عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور سیاسی کارکنوں سے مسلسل رابطے میں رہنا تھا۔ سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ بااصول، بے باک اور مضبوط سیاسی شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے انتقال سے ضلع لیہ کی سیاسی، سماجی اور وکلاء برادری بالخصوص اپوزیشن سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔
نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کے صاحبزادے ایم پی اے اسامہ اصغر گجر نے شرکت کرنے والے تمام افراد، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

Tags: #UsamaAsgharGujjarChaudhryAsgharAliGujjar #JamaatESlami #layyahlayyahtv
Previous Post

اسسٹنٹ کمشنر کروڑ اصغر علی چیمہ کا سہولت بازار کا دورہ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ

Next Post

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں آگاہی سیمینار اور واک، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ پلانے پر زور

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: فٹبال لیگ کے انتظامات آخری مراحل میں، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: ڈی ای او گل شیر کے مختلف سکولوں کے دورے، اساتذہ کو سو فیصد حاضری اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم، چک نمبر 115 بی ٹی ڈی اے سکول میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ میں یونیفارمز تقسیم

لیہ: ڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، سٹاف کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال مقرر کرنے کی منظوری ڈی پی ایس چوک اعظم میں تنخواہوں میں اضافے، ڈے کیئر سنٹر اور سولر سسٹم کی منظوری، بوائز ونگ میں ارلی ایجوکیشن شروع کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024