لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لیہ میں اجلاس میں شرکت کے بعد چوبارہ واپسی کے دوران ان کی گاڑی مخالف سمت سے اوورٹیک کرتی دو گاڑیوں سے بچنے کی کوشش میں درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ذوالفقار صابر کو معمولی سر کی چوٹ اور ٹھوڑی پر زخم آئے، جنہیں مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ریفر کردیا گیا۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔







