layyah
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ: بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں آگاہی سیمینار اور واک، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ پلانے پر زور

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
ستمبر 26, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ:ضلع لیہ میں بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے آگاہی سیمینار، واک کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد ریاض،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مزمل کریم، ڈاکٹر عائشہ، فیلڈ پروگرام آفیسر محمد فہیم نواز سرگانی، ملک غلام یاسین، ملک امجد سمیت محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران ماں کے دودھ کی اہمیت، نومولود اور بچوں کی صحت و نشوونما پر اس کے مثبت اثرات اور پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد ریاض،ڈاکٹر مزمل کریم ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے بہترین اور قدرتی غذا ہے جو نومولود کی صحت، نشوونما اور قوت مدافعت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو زندگی کے پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانا چاہیے جبکہ بعد ازاں مناسب اضافی غذا کے ساتھ ماں کا دودھ جاری رکھنا بچے کی بہتر صحت و نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے والدین، خاندان اور معاشرے کا تعاون نہایت ضروری ہے تاکہ ماؤں کو ماں کا دودھ پلانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔سیمینار کے بعد ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت کے افسران اور ہیلتھ ٹیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ماں کے دودھ کی اہمیت اور بچوں کی بہتر صحت کے حوالے سے آگاہی پیغامات اجاگر کیے۔بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ضلع بھر میں محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے کمیونٹی آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ گھر گھر جا کر ماؤں اور خاندانوں کو ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا جائے گا۔ محکمہ صحت کی جانب سے بریسٹ فیڈنگ کے فروغ اور بچوں کی صحت و نشوونما کے حوالے سے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Tags: BreastfeedingWeek #ChildHealth #HealthAwareness #layyahlayyahtv
Previous Post

لیہ: فٹبال لیگ کے انتظامات آخری مراحل میں، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

Next Post

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں آگاہی سیمینار اور واک، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ پلانے پر زور

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: فٹبال لیگ کے انتظامات آخری مراحل میں، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: ڈی ای او گل شیر کے مختلف سکولوں کے دورے، اساتذہ کو سو فیصد حاضری اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم، چک نمبر 115 بی ٹی ڈی اے سکول میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ میں یونیفارمز تقسیم

لیہ: ڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، سٹاف کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال مقرر کرنے کی منظوری ڈی پی ایس چوک اعظم میں تنخواہوں میں اضافے، ڈے کیئر سنٹر اور سولر سسٹم کی منظوری، بوائز ونگ میں ارلی ایجوکیشن شروع کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024