layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 13, 2026
in لیہ
0
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

لیہ، 13 اگست 2026: یومِ آزادی بھرپور، شایان شان اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں منعقد ہوگی۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری، ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نثار احمد خان، ڈی او سپورٹس امتیاز احمد بھٹی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز سدرۃ المنتہیٰ، پرنسپل ڈی پی ایس سکولز طاہرہ ذوالفقار، عثمان رشید، ڈی ای او گل شیر، ایم ڈی واسا عارف عباس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اصغر علی اور ذوالفقار صابر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی تقریب کا آغاز صبح 7 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجا کر کیا جائے گا، جس کے بعد صبح 8 بجے پرچم کشائی اور سلامی پیش کی جائے گی۔ پولیس، پیرا اور وائلڈ لائف کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے جبکہ واسا اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں بھی پریڈ میں شریک ہوں گی۔
تقریب میں سکول طلبہ کی جانب سے ملی نغمے، تقاریر، خاکے اور ٹیبلوز پیش کیے جائیں گے جبکہ بورڈ پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ثقافتی جھومر، گھوڑا ڈانس اور اونٹ ڈانس بھی پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی ایس سکول سے کشمیر چوک تک آزادی واک بھی کی جائے گی۔
جشن آزادی کے موقع پر صبح 11 بجے عنایت فاریسٹ رینج گولہ اڈا کے مقام پر میگا شجرکاری بھی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں 14 اگست کی شب سپورٹس کمپلیکس میں فیملی میوزیکل نائٹ اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور زندہ قومیں یوم آزادی شایان شان انداز میں مناتی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جشن آزادی کی مرکزی تقریب کو مثالی بنانے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں اور انتظامات میں کسی قسم کی کمی نہ رہنے دی جائے۔

Tags: #PakistanGreenPunjab #IndependenceDay2026 #layyahPakistanIndependenceDay #
Previous Post

سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

Next Post

جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

Next Post
جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024