لیہ: اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے پی ڈی پی سیوریج اینڈ ڈسپوزل سکیم کوٹلہ حاجی شاہ اور بستی ککڑ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی رفتار اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں پر کام تیز رفتاری سے جاری رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے جبکہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کے مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سیوریج اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کی جا سکیں





