لیہ: فتح پور ایم ایم روڈ پر اڈہ شوکت آباد کے قریب دورانِ ڈرائیونگ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گندم سے لوڈ ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ڈرائیور کی حالت مستحکم ہونے پر اس نے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا








