layyah
اتوار, ستمبر 27, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈی ای او مردانہ گل شیر کا پیما سکولز کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا معائنہ، جدید تدریسی طریقوں پر زور

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 12, 2026
in لیہ
0
ڈی ای او مردانہ گل شیر کا پیما سکولز کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا معائنہ، جدید تدریسی طریقوں پر زور

لیہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ گل شیر نے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول لیہ میں پیما سکولز کے اساتذہ کی جاری تربیتی ورکشاپ کا معائنہ کیا اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او مردانہ گل شیر نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کا مقصد تدریسی نظام کو جدید اور مؤثر بنانا اور اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں، کلاس روم مینجمنٹ اور بچوں کی نفسیات کے مطابق تدریس کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید تدریسی طریقوں کے استعمال سے رٹا سسٹم کے بجائے عملی سرگرمیوں اور تصوراتی تدریس کو فروغ ملتا ہے، جس سے بچوں میں سوچنے، سمجھنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے۔گل شیر نے کہا کہ تربیت یافتہ اساتذہ ریاضی، سائنس اور انگریزی جیسے مشکل مضامین کو آسان اور مؤثر انداز میں پڑھانے کے قابل ہوتے ہیں، جبکہ کلاس روم کے ماحول کو دوستانہ اور پرکشش بنانے سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی بھی بڑھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی ورکشاپ کے دوران اساتذہ کو ہر بچے کی انفرادی صلاحیت اور کمزوری کو سمجھتے ہوئے مؤثر رہنمائی کے طریقے بھی سکھائے جا رہے ہیں۔ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت نہ صرف ان کی تدریسی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے بلکہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کے روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔تربیتی ورکشاپ میں ایک سو سے زائد اساتذہ شریک ہوئے۔

Tags: #ModernTeachingEducation #layyahPEEMA #TeacherTraining #
Previous Post

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 485 کلو مضرِ صحت گوشت تلف، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

Next Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا یونیورسٹی آف لیہ میں 80 کے وی اے سولر سسٹم کا افتتاح

Next Post
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا یونیورسٹی آف لیہ میں 80 کے وی اے سولر سسٹم کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا یونیورسٹی آف لیہ میں 80 کے وی اے سولر سسٹم کا افتتاح

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں آگاہی سیمینار اور واک، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ پلانے پر زور

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: فٹبال لیگ کے انتظامات آخری مراحل میں، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: ڈی ای او گل شیر کے مختلف سکولوں کے دورے، اساتذہ کو سو فیصد حاضری اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم، چک نمبر 115 بی ٹی ڈی اے سکول میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ میں یونیفارمز تقسیم

لیہ: ڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، سٹاف کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال مقرر کرنے کی منظوری ڈی پی ایس چوک اعظم میں تنخواہوں میں اضافے، ڈے کیئر سنٹر اور سولر سسٹم کی منظوری، بوائز ونگ میں ارلی ایجوکیشن شروع کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024