layyah
منگل, نومبر 10, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں مجموعی جرائم میں 34 فیصد کمی، موٹر سائیکل چوری کے واقعات 63 فیصد کم ہوئے، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 10, 2026
in لیہ
0
لیہ میں مجموعی جرائم میں 34 فیصد کمی، موٹر سائیکل چوری کے واقعات 63 فیصد کم ہوئے، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

لیہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ پولیس کی مؤثر حکمت عملی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ضلع میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سال 2026 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی جرائم میں 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں 63 فیصد کمی ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوری کے واقعات گزشتہ سال کے 517 کے مقابلے میں رواں سال کم ہو کر 193 رہ گئے، یوں 324 کم مقدمات درج ہوئے۔ موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں بھی 34 فیصد کمی ہوئی اور رواں سال 25 مقدمات درج ہوئے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 31 تھی۔ اسی طرح ڈکیتی کے واقعات میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال 146 کے مقابلے میں رواں سال 77 مقدمات درج ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں پولیس کی کارکردگی کے مختلف شعبوں میں 442 اضافی مقدمات درج کیے گئے، جو 181 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 52 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال 568 مقدمات درج کیے گئے۔ اشتہاری اور عدالتی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں میں بھی 64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور رواں سال 1688 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ڈی پی او نے گزشتہ دس روز کی کارکردگی کا گزشتہ سال کے اسی عرصے سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جرائم کے 8 مقدمات کم درج ہوئے۔ مویشی چوری کے واقعات بھی گزشتہ سال کے 10 کے مقابلے میں کم ہو کر 5 رہ گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ رات کے اوقات میں مؤثر گشت، ناکہ بندی اور مشکوک گاڑیوں و افراد کی نگرانی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر کرائم میٹنگز اور تفتیشی افسران کے ساتھ اجلاس بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ جرائم کی روک تھام اور مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جا سکے۔ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ مبینہ زیادتی کے مقدمات میں مدعیان کو بلیک میل کرنے اور بعد ازاں عدالت میں بیانات تبدیل کرنے یا صلح کے ذریعے مقدمات ختم کروانے کے معاملات کی روک تھام کے لیے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ایسے معاملات میں رواں ماہ چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کم عمر بچیوں کی شادیوں کی روک تھام کے حوالے سے بھی قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں اب تک تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق فتح پور میں ہونے والے اندھے قتل کے مقدمے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز کے اندر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی پولیس کو جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہے۔ پولیس اور میڈیا کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے گا، جبکہ پولیس کی حالیہ کارکردگی اور آئندہ اقدامات سے میڈیا کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے گا۔

Tags: CrimeReport #DPOHassanJavedBhatti #LayyahPolice #layyahtvTopStory #
Previous Post

کارپینٹر ایسوسی ایشن جھنگ پاکستان کا قیام، ہنرمند برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا عزم

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں مجموعی جرائم میں 34 فیصد کمی، موٹر سائیکل چوری کے واقعات 63 فیصد کم ہوئے، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

لیہ میں مجموعی جرائم میں 34 فیصد کمی، موٹر سائیکل چوری کے واقعات 63 فیصد کم ہوئے، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

نومبر 10, 2026

کارپینٹر ایسوسی ایشن جھنگ پاکستان کا قیام، ہنرمند برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا عزم

نومبر 7, 2026
صحرائے تھل میں میوزیکل نائٹ، احمد نواز چھینہ کی شاندار گائیکی نے سماں باندھ دیا، شائقین جھوم اٹھے

صحرائے تھل میں میوزیکل نائٹ، احمد نواز چھینہ کی شاندار گائیکی نے سماں باندھ دیا، شائقین جھوم اٹھے

نومبر 7, 2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا معائنہ، صفائی، ادویات اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

کروڑ میں 60 سے زائد دکانوں پر مشتمل سہولت آن دا گو بازار کی تعمیر تیز، اسسٹنٹ کمشنر کا معائنہ

نومبر 6, 2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا معائنہ، صفائی، ادویات اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

چوک اعظم میں خورشید سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹ کی بحالی، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ

نومبر 6, 2026
ڈی پی او لیہ کا کیپس کالج میں ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب، طلباء کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی تلقین

ڈی پی او لیہ کا کیپس کالج میں ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب، طلباء کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی تلقین

نومبر 6, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024