لیہ، 11 اگست 2026:ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ڈھول والا پل کی مرمت کے احکامات جاری کیے، جس پر متعلقہ ادارے نے پل کی ضروری مرمت اور بحالی کا کام مکمل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈھول والا پل طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا جبکہ پل کی خراب حالت کے باعث حادثات کا خدشہ بھی موجود تھا۔
عوامی شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو پل کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر متعلقہ ادارے نے پل کی ضروری مرمت اور بحالی کا کام مکمل کر دیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔
علاقہ مکینوں نے ڈھول والا پل کی بروقت مرمت کروانے پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل سے شہریوں کا انتظامیہ پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے۔







