layyah
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں سڑکوں کی حفاظت کے لیے ’’کسٹوڈین آف روڈز‘‘ کمیٹی قائم، تجاوزات اور غیر ضروری کھدائی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 10, 2026
in لیہ
0
لیہ میں سڑکوں کی حفاظت کے لیے ’’کسٹوڈین آف روڈز‘‘ کمیٹی قائم، تجاوزات اور غیر ضروری کھدائی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ضلع بھر میں سرکاری سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھنے، تجاوزات، غیر ضروری کھدائی اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی روک تھام کے لیے ’’کسٹوڈین آف روڈز‘‘ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت سڑکوں کی حفاظت، دیکھ بھال اور پائیداری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کریم، ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ قریشی، سی ای او تعلیم ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈی ایس او امتیاز احمد بھٹی، سی اوز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل، محکمہ ہائی ویز کے سب انجینئرز، واسا حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع کی مختلف سڑکوں کی موجودہ صورتحال، نکاسی آب، تجاوزات، سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے، بلڈنگ میٹریل رکھنے، غیر ضروری کھدائی اور دیگر ایسے عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو سرکاری سڑکوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ سڑکیں قومی اثاثہ ہیں، جن کی تعمیر و مرمت پر سرکاری وسائل خرچ ہوتے ہیں، اس لیے ان کی حفاظت اور مناسب دیکھ بھال تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں پر گڑھوں، کناروں کی ٹوٹ پھوٹ اور دیگر خرابیوں کی فوری نشاندہی کرکے بروقت مرمت اور تدارک کے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد سڑکوں اور ان کے اطراف پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور جہاں پانی جمع ہو وہاں فوری نکاسی آب کا انتظام کیا جائے تاکہ سڑکوں کی بنیاد اور اطراف کو نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ سڑکوں کے اطراف بلڈنگ میٹریل، مٹی، بجری، ریت یا دیگر سامان رکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ دکانوں اور کاروباری مراکز سے نکلنے والا پانی سڑکوں پر پھینکنے، سڑکوں پر گاڑیاں دھونے، غیر ضروری کھدائی کرنے یا کسی بھی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے سرکاری سڑکوں کو نقصان پہنچے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق جرمانے اور دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے سڑکوں کی مستقل نگرانی کے لیے ’’کسٹوڈین آف روڈز‘‘ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر، پیرا فورس، محکمہ ہائی ویز کے سب انجینئرز، محکمہ تعلیم، واسا اور ستھرا پنجاب کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ کمیٹی سڑکوں کی حالت، نکاسی آب، تجاوزات، غیر قانونی کھدائی اور سڑکوں کو نقصان پہنچانے والے دیگر عوامل کی نشاندہی کرکے ان کے فوری تدارک کو یقینی بنائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کو محفوظ، صاف اور پائیدار رکھنا صرف ایک محکمے کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور کسی بھی خرابی یا نقصان کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Tags: CustodianOfRoads #EncroachmentControl #layyahPunjabGovernment #RoadSafety #
Previous Post

تھل انڈسٹریز کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کو 3 ایئر کنڈیشنرز کا عطیہ

Next Post

لیہ میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ہائی لکس ڈالے اور 56 سلنڈرز سمیت ری فلنگ جنریٹر قبضے میں لے لیا گیا

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: ڈی ای او گل شیر کے مختلف سکولوں کے دورے، اساتذہ کو سو فیصد حاضری اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم، چک نمبر 115 بی ٹی ڈی اے سکول میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ میں یونیفارمز تقسیم

لیہ: ڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، سٹاف کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال مقرر کرنے کی منظوری ڈی پی ایس چوک اعظم میں تنخواہوں میں اضافے، ڈے کیئر سنٹر اور سولر سسٹم کی منظوری، بوائز ونگ میں ارلی ایجوکیشن شروع کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026
لیہ: ڈی ای او گل شیر کے مختلف سکولوں کے دورے، اساتذہ کو سو فیصد حاضری اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم، چک نمبر 115 بی ٹی ڈی اے سکول میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ میں یونیفارمز تقسیم

لیہ: ڈی ای او گل شیر کے مختلف سکولوں کے دورے، اساتذہ کو سو فیصد حاضری اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم، چک نمبر 115 بی ٹی ڈی اے سکول میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ میں یونیفارمز تقسیم

ستمبر 25, 2026
لیہ تونسہ پل اپروچ روڈ منصوبہ، لینڈ ایکوزیشن کے لیے NHA نے رقم منتقل کر دی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیک ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کے حوالے کر دیا، اراضی مالکان کو جلد معاوضوں کی ادائیگی شروع ہوگی

لیہ میں 24 ہزار 65 کنال سرکاری اراضی ریاست کے نام بحال  9 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار، مزید 1679 کنال بھی ریویو کارروائی کے ذریعے بحال، بوگس انتقالات اور غیر قانونی ایڈجسٹمنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

ستمبر 23, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، مستقل حفاظتی اقدامات پر بریفنگ بستی کنجال میں 10 سٹڈ بند زیر تعمیر، پانی کا رخ موڑنے کے لیے بیلے کو کیونٹ لگانے کی تجویز زیر غور، بھکر سے لیہ تک حفاظتی بند کی تعمیر کی تجویز بھی اعلیٰ حکام کو ارسال

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: کالج روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، سڑک اور فٹ پاتھ کلیئر کرا دیے گئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر کارروائی، دکاندار مقررہ حدود میں سامان رکھیں، شبیر احمد ڈوگر

ستمبر 22, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024