layyah
منگل, ستمبر 22, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لَیَّہ میں 9 ارب روپے سے زائد کا سیوریج منصوبہ، جنوری 2027 تک واسا کو مزید 15 گاڑیاں ملنے کا امکان، صاف پانی منصوبہ آخری مراحل میں واسا لَیَّہ کا شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب، صاف ستھرا ماحول اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے بڑا اقدام

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 7, 2026
in لیہ
0
لَیَّہ میں 9 ارب روپے سے زائد کا سیوریج منصوبہ، جنوری 2027 تک واسا کو مزید 15 گاڑیاں ملنے کا امکان، صاف پانی منصوبہ آخری مراحل میں واسا لَیَّہ کا شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب، صاف ستھرا ماحول اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے بڑا اقدام

لَیَّہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وژن کے تحت لَیَّہ میں شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔ شہر کے دیرینہ سیوریج اور نکاسیٔ آب کے مسائل کے مستقل حل کے لیے9 ارب روپے سے زائد مالیت کے سیوریج اور ڈسپوزل منصوبے پر کام جاری ہے، جبکہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر سپلائی منصوبے کی منصوبہ بندی بھی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا ضلع لَیَّہ ملک عارف عباس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مخدوم الیاس رضا کے ہمراہ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، بہتر نکاسیٔ آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود واسا کا عملہ دن رات فیلڈ میں متحرک ہے اور شہریوں کو درپیش سیوریج مسائل کے فوری حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ملک عارف عباس نے بتایا کہ اس وقت واسا لَیَّہ کے پاس صرف دو گاڑیاں کام کر رہی ہیں، تاہم شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2027 تک واسا کو مزید 15 گاڑیاں فراہم ہونے کی توقع ہے جس سے ادارے کی کارکردگی اور استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا اور سیوریج بندش، نکاسیٔ آب اور ہنگامی صورتحال سے زیادہ مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لَیَّہ کے سیوریج نظام میں بنیادی بہتری کے لیے 9 ارب روپے سے زائد لاگت کے بڑے منصوبے پر کام جاری ہے، جس کی تکمیل کا ہدف دسمبر 2027 مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے شہر کے نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو درپیش دیرینہ مسائل کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے بتایا کہ لَیَّہ میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر سپلائی منصوبے کی منصوبہ بندی آخری مراحل میں ہے۔ منصوبہ بندی مکمل ہونے کے بعد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد مرحلہ وار شہریوں کو واٹر سپلائی کے ذریعے صاف پانی فراہم کرنے کی جانب پیش رفت ہوگی۔
ملک عارف عباس نے کہا کہ واسا محدود وسائل کو آڑے نہیں آنے دے گا اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صاف ستھرا لَیَّہ، مؤثر سیوریج نظام اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ہمارا بنیادی ہدف ہے۔

Tags: #CleanWater#PunjabDevelopment#UrbanDevelopment#WASACleanPunjab #layyahLayyahNews #PublicServices #
Previous Post

ملتان میں پراپرٹی ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، کم ٹیکس ادا کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

Next Post

زائد کرایہ، اوور اسپیڈنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے، رانا زوہیب کریم

Next Post
زائد کرایہ، اوور اسپیڈنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے، رانا زوہیب کریم

زائد کرایہ، اوور اسپیڈنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے، رانا زوہیب کریم

Please login to join discussion

تازہ ترین

کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

تھل کو نخلستان میں بدلنے کی جانب اہم قدم، چوبارہ میں 20 ایکڑ کھجور فارم کا افتتاح

ستمبر 21, 2026

لیہ: ایم ڈی کیٹ کے انتظامات مثالی قرار، لیہ میں مستقل ٹیسٹ سینٹر کے قیام کی نوید

ستمبر 21, 2026
کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

لیہ میں پہلی مریم نواز پریمیئر فٹبال لیگ 9 اکتوبر سے شروع ہوگی، 20 سے زائد ٹیمیں شریک ہوں گی

ستمبر 21, 2026
کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

ستمبر 21, 2026

ستمبر 20, 2026
بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 19, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024