layyah
منگل, ستمبر 22, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

میٹرک امتحان میں لَیَّہ کے طلبہ کا شاندار اعزاز، عبداللہ سلیم بورڈ میں اول، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 7, 2026
in لیہ
0
میٹرک امتحان میں لَیَّہ کے طلبہ کا شاندار اعزاز، عبداللہ سلیم بورڈ میں اول، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان میں ضلع لیہ کے ہونہار طلبہ کی نمایاں کامیابی پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر اور خوش آئند ہے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے اپنی محنت، لگن اور بہترین تعلیمی کارکردگی سے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ بلکہ ضلع لیہ کا نام بھی روشن کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گل شیر، پرنسپل ڈی پی ایس طاہرہ ذوالفقار، ڈسٹرکٹ ناظر اطہر بیگ و دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے میٹرک سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ضلع لیہ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ سلیم کا بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن جبکہ میراب زہرا اور سید محمد جون عباس نقوی کا مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنا ضلع لیہ کے لیے باعثِ فخر اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی طلباء و طالبات کی انتھک محنت، والدین کی بہترین تربیت اور اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی کا ثمر ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کامیابی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور بلند حوصلے کا نتیجہ ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلبہ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اپنی قابلیت کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں تاکہ وہ مستقبل میں بھی ضلع لیہ کا نام روشن کرتے رہیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے مزید کہا کہ ضلع لیہ کی طالبات کا نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری بیٹیاں تعلیم کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔ ایک تعلیم یافتہ بیٹی نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات، ان کے والدین، اساتذہ اور متعلقہ تعلیمی اداروں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی محنت اور والدین کی حوصلہ افزائی ہی باصلاحیت طلبہ کی کامیابی کی بنیاد بنتی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گل شیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سائنس گروپ (بوائز) میں عبداللہ سلیم نے 1191 نمبر حاصل کرکے بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول لیہ کے سید محمد جون عباس نقوی نے 1189 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (گرلز) میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے اسٹیشن کروڑ نمبر 1، لیہ کی میراب زہرا نے 1189 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی جبکہ ڈی پی ایس گرلز ونگ لیہ کی طالبہ عائشہ امان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ سلطان (لیہ) کی امائمہ عباس نے 1187 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ (بوائز) میں محمد صہیب نے 1073 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

Tags: #DGKhanBoard#MatricResults2026#SuccessStory#TopPositionHoldersEducation #layyahLayyahNews #PunjabEducation #
Previous Post

لَیَّہ: عوامی شکایات پر ڈی سی آفس کا اہلکار معطل، پٹواری اور گرداور کے تقرر میں بھی تبدیلیاں

Next Post

اڈہ کوٹ ربانی کے قریب تیز رفتار بس کی رکشے کو ٹکر، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی

Next Post
اڈہ کوٹ ربانی کے قریب تیز رفتار بس کی رکشے کو ٹکر، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی

اڈہ کوٹ ربانی کے قریب تیز رفتار بس کی رکشے کو ٹکر، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی

Please login to join discussion

تازہ ترین

کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

تھل کو نخلستان میں بدلنے کی جانب اہم قدم، چوبارہ میں 20 ایکڑ کھجور فارم کا افتتاح

ستمبر 21, 2026

لیہ: ایم ڈی کیٹ کے انتظامات مثالی قرار، لیہ میں مستقل ٹیسٹ سینٹر کے قیام کی نوید

ستمبر 21, 2026
کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

لیہ میں پہلی مریم نواز پریمیئر فٹبال لیگ 9 اکتوبر سے شروع ہوگی، 20 سے زائد ٹیمیں شریک ہوں گی

ستمبر 21, 2026
کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

ستمبر 21, 2026

ستمبر 20, 2026
بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 19, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024