layyah
پیر, ستمبر 21, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے کی پوزیشن میں، عوامی اعتماد پر پورا اتریں گے: شاہ غلام قادر

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 6, 2026
in پاکستان, سیاست
0
آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے کی پوزیشن میں، عوامی اعتماد پر پورا اتریں گے: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور نومنتخب رکن قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اور اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کر رہی ہے۔
شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات، حکومت سازی، آئندہ سیاسی حکمت عملی، ایکشن کمیٹی کے معاملات، اوورسیز کشمیریوں اور عوامی مسائل پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ کامیابی عوامی اعتماد، کارکنوں کی محنت اور جماعت کی سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب سے متعلق سوال پر شاہ غلام قادر نے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ آئینی تقاضوں اور جماعتی مشاورت کے مطابق تمام انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاست دان کو آگے بڑھنے کی امید رکھنی چاہیے، مجھے بھی وزیراعظم کے منصب کے لیے اچھی امید ہے، تاہم حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اور قیادت کرے گی۔
ایکشن کمیٹی کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل موجودہ حکومت، بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کی ذمہ داری تھی، لیکن وہ اس ذمہ داری کو مؤثر انداز میں ادا نہ کر سکی۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔
شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے کے بعد عوام کو درپیش اہم مسائل، آئینی معاملات اور دیگر حساس امور کو آئین، قانون اور جمہوری روایات کے مطابق حل کیا جائے گا۔
اوورسیز کشمیریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری آزاد کشمیر کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہوں نے معیشت، تعمیر و ترقی اور قومی معاملات میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) عوام اور اوورسیز کشمیریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔

Tags: #AzadKashmir#Election2026#KashmirPolitics#PMLNAJK#ShahGhulamQadir
Previous Post

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

Next Post

لَیَّہ: اسسٹنٹ کمشنر رانا زوہیب کریم کا کوٹ سلطان سہولت بازار اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

ستمبر 20, 2026
بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 19, 2026
لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

لیہ: کوٹ سلطان کے قریب دو رکشوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

ستمبر 19, 2026
لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024