layyah
پیر, ستمبر 21, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں 17 ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، جرائم میں نمایاں کمی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس جنرل ہسپتال ستمبر تک مکمل ہوگا، 19 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں پر پیش رفت، تجاوزات، شجرکاری اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کی ہدایات

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 4, 2026
in لیہ
0
لیہ میں 17 ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، جرائم میں نمایاں کمی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس جنرل ہسپتال ستمبر تک مکمل ہوگا، 19 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں پر پیش رفت، تجاوزات، شجرکاری اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کی ہدایات

لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ اینڈ لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ سابق صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ اجلاس کے کنوینر تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی، سابق پارلیمنٹیرینز چوہدری طاہر رندھاوا، عبدالشکور سواگ، نمائندگان سید نور اکبر بخاری، وسیم الحسن سواگ، ملک عثمان علی اولکھ، قاضی احسان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ مشیر وزیر اعظم بدر شہباز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 17 جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن پر 19 ہزار 463 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جنرل ہسپتال پر تیزی سے کام جاری ہے جسے ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ضلع میں 6 بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) اور 16 گورنمنٹ رورل ڈسپنسریوں کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ضلع میں تقریباً 9 ارب روپے کے پی ڈی پی پروگرام کے تحت سیوریج، ڈرینیج، ٹف ٹائلز، پارکس کی تعمیر، مرمت اور تزئین و آرائش کا کام شروع ہو چکا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں ڈھائی لاکھ گیلن گنجائش کے بارش کے پانی کے اسٹوریج ٹینک کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے۔ پی ڈی پی کے دوسرے مرحلے میں لیہ شہر کو درکار 120 کلومیٹر طویل سیوریج لائن پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پارک اپنائیں مہم کے تحت فتح پور میں تین پارکس قائم کیے گئے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں گزشتہ برس کی نسبت 48 فیصد، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 69 فیصد جبکہ مویشی اور دیگر چوری کی وارداتوں میں 37 فیصد کمی آئی ہے۔ رواں سال اب تک 1221 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔اجلاس میں مہر اعجاز احمد اچلانہ کی نشاندہی پر جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ محمد طاہر رندھاوا کی تجویز پر چوک اعظم میں سپورٹس گراؤنڈ میں شجرکاری کروانے کی ہدایت کی گئی۔ ملک عثمان علی اولکھ کی نشاندہی پر ضلع کے گندم خریداری کے کوٹے پر نظرثانی کرنے اور کاشتکاروں کو غیر ضروری طور پر تنگ نہ کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ عبدالشکور سواگ کی تجویز پر نشیبی علاقوں میں ضروری اقدامات اٹھانے اور متعلقہ اداروں کو مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

Tags: Development #LayyahNews #pakistannewsPunjab #لیہ #
Previous Post

فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے انتخابات مکمل، سیٹھ محمد رضوان اسلم خان صدر اور ملک نزیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب فلور ملز مالکان کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے، عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، نومنتخب صدر کا عزم

Next Post

دھوری اڈہ کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Next Post
دھوری اڈہ کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

دھوری اڈہ کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Please login to join discussion

تازہ ترین

ستمبر 20, 2026
بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 19, 2026
لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

لیہ: کوٹ سلطان کے قریب دو رکشوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

ستمبر 19, 2026
لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024