layyah
پیر, ستمبر 21, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے انتخابات مکمل، سیٹھ محمد رضوان اسلم خان صدر اور ملک نزیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب فلور ملز مالکان کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے، عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، نومنتخب صدر کا عزم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 4, 2026
in کاروبار, لیہ
0
فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے انتخابات مکمل، سیٹھ محمد رضوان اسلم خان صدر اور ملک نزیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب فلور ملز مالکان کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے، عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، نومنتخب صدر کا عزم

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی )فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے سال2026ء تا 2028ء کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب مکمل کر لیا گیا۔ انتخابی عمل کے بعد چاند خان فلور ملز کے سیٹھ محمد رضوان اسلم خان کو بلا مقابلہ صدر جبکہ پائینئر فلور ملز کے ملک نزیر احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
اسی طرح شان فلور ملز کے محمد شوکت سینئر نائب صدر اور صغیر فلور ملز کے چوہدری افضل نائب صدر منتخب ہوئے۔ نو منتخب عہدیداران کو فلور ملز مالکان نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ایسوسی ایشن کے مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر نومنتخب صدر سیٹھ محمد رضوان اسلم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن، فلور ملز مالکان، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے درمیان مؤثر رابطے اور اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز مالکان کے خلاف کسی بھی قسم کے ناجائز اور غیر قانونی اقدامات کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور محکمہ خوراک میں موجود بدعنوان عناصر کے خلاف قانونی اور جمہوری انداز میں متحد ہو کر جدوجہد کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز مالکان کے خلاف درج کی جانے والی غیر قانونی ایف آئی آرز کے خلاف ہر قانونی فورم پر بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری، خالص اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق آٹے کی فراہمی ایسوسی ایشن کی اولین ترجیح ہوگی اور پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلور ملز انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل، مالکان کے جائز حقوق کے تحفظ اور عوام کو معیاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں گے۔

Tags: #FlourIndustryFlourMillsAssociation #layyahLayyahNews #pakistannews
Previous Post

ڈی سی آصف علی ڈوگر کا بیوٹیفیکیشن آف لیہ پلان تیز کرنے کا حکم، اہم شاہراہوں، بازاروں اور سرکاری عمارتوں کی خوبصورتی ترجیح قرار بدنما اشتہاری بورڈز، تجاوزات اور غیر معیاری سائن بورڈز ہٹانے کا فیصلہ، ڈی سی لیہ کی متعلقہ محکموں کو ہدایات

Next Post

لیہ میں 17 ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، جرائم میں نمایاں کمی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس جنرل ہسپتال ستمبر تک مکمل ہوگا، 19 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں پر پیش رفت، تجاوزات، شجرکاری اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کی ہدایات

Please login to join discussion

تازہ ترین

ستمبر 20, 2026
بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 19, 2026
لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

لیہ: کوٹ سلطان کے قریب دو رکشوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

ستمبر 19, 2026
لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024