layyah
پیر, ستمبر 21, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو لیہ میں احتجاج کا اعلان، عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر ریلی نکالنے کا فیصلہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 4, 2026
in لیہ
0
پی ٹی آئی کا 5 اگست کو لیہ میں احتجاج کا اعلان، عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر ریلی نکالنے کا فیصلہ

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر 5 اگست بروز بدھ شام 5 بجے سٹی ریلوے پھاٹک لیہ کے قریب احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔پارٹی قیادت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ، ایم این اے ملک اویس نیاز جھکڑ، ایم پی اے چوہدری اطہر مقبول، ایم پی اے شعیب امیر اعوان، ایم پی اے اسامہ اصغر گجر، سابق ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سمیت دیگر سینئر رہنما کریں گے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنوں، عہدیداران اور حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر سٹی ریلوے پھاٹک پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔ اعلامیے کے مطابق احتجاج کا مقصد پارٹی کے سیاسی مؤقف کو عوام کے سامنے پیش کرنا، عمران خان کی مسلسل قید کے خلاف آواز بلند کرنا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہو چکے ہیں، تاہم انہیں اب بھی اپنی جماعت کے ڈاکٹروں، وکلاء اور منتخب پارلیمنٹرینز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو قانون کے مطابق تمام بنیادی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں اور ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔پارٹی قیادت نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن، منظم اور نظم و ضبط کے ساتھ کیا جائے اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

Tags: #PakistanPoliticslayyahLayyahNews #PakistanTehreekeInsaf #PTI
Previous Post

جولائی میں ریسکیو 1122 لیہ کی شاندار کارکردگی، 5,461 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس، 5,355 متاثرین کو امداد فراہم

Next Post

ڈی سی آصف علی ڈوگر کا بیوٹیفیکیشن آف لیہ پلان تیز کرنے کا حکم، اہم شاہراہوں، بازاروں اور سرکاری عمارتوں کی خوبصورتی ترجیح قرار بدنما اشتہاری بورڈز، تجاوزات اور غیر معیاری سائن بورڈز ہٹانے کا فیصلہ، ڈی سی لیہ کی متعلقہ محکموں کو ہدایات

Please login to join discussion

تازہ ترین

ستمبر 20, 2026
بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 19, 2026
لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

لیہ: کوٹ سلطان کے قریب دو رکشوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

ستمبر 19, 2026
لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024