layyah
پیر, ستمبر 21, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

جولائی میں ریسکیو 1122 لیہ کی شاندار کارکردگی، 5,461 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس، 5,355 متاثرین کو امداد فراہم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 4, 2026
in لیہ
0
جولائی میں ریسکیو 1122 لیہ کی شاندار کارکردگی، 5,461 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس، 5,355 متاثرین کو امداد فراہم

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ریسکیو 1122 ضلع لیہ نے ماہ جولائی 2026 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 ہزار 461 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس دیا اور 5 ہزار 355 متاثرین کو ریسکیو اور طبی امداد فراہم کی۔ اس دوران 2 ہزار 342 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 ہزار 161 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔یہ اعداد و شمار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک کی زیر صدارت منعقدہ ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس میں پیش کیے گئے، جہاں ضلع بھر میں فراہم کی جانے والی ایمرجنسی سروسز، رسپانس ٹائم اور آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 کے دوران 3 ہزار 440 میڈیکل ایمرجنسیز، 529 روڈ ٹریفک حادثات، 72 کرائم ایمرجنسیز، 97 گرنے کے واقعات، 11 آتشزدگی، 6 ڈوبنے کے واقعات، ایک عمارت گرنے کا واقعہ، 771 پیشنٹ ٹرانسفر سروسز اور 426 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر ریسکیو ٹیموں نے کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں81 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 108 افراد کو مردہ حالت میں ریسکیو کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بروقت رسپانس اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کا بنیادی مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ہر ایمرجنسی میں فوری، مؤثر اور معیاری خدمات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سروس کے معیار، رسپانس ٹائم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ عوام کو ہر ممکن بہترین ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Tags: #PublicSafety#Rescue1122EmergencyServices #layyahPunjab #
Previous Post

خیرپور: کتے کے کاٹنے کے مریض کو بروقت علاج نہ مل سکا، ورثا نے بے بسی میں درخت سے باندھ دیا واقعے نے طبی سہولیات اور انسدادِ ریبیز ویکسین کی دستیابی پر سنگین سوالات اٹھا دیے، عوام نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

Next Post

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو لیہ میں احتجاج کا اعلان، عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر ریلی نکالنے کا فیصلہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

ستمبر 20, 2026
بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 19, 2026
لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

لیہ: کوٹ سلطان کے قریب دو رکشوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

ستمبر 19, 2026
لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024