لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے تحصیل چوبارہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور اراضی سے متعلق خدمات کی فراہمی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آنے والے شہریوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ، سایہ، پینے کے صاف پانی کی دستیابی، ٹوکن کے اجرا اور ٹوکن نمبر کے مطابق خدمات کی فراہمی کے نظام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فردِ ملکیت کے اجرا، اراضی کی منتقلی، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر متعلقہ امور کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا اور شہریوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اراضی سے متعلق تمام خدمات مقررہ قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق شفاف انداز میں فراہم کی جائیں، شہریوں کو غیر ضروری انتظار یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹوکن نمبر کے مطابق ہر شہری کا کام بروقت مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس چوبارہ کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف برانچوں کا دورہ کیا،افسران و عملے کی حاضری چیک کی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی انتظامی و ریونیو خدمات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ افسران و اہلکار دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنائیں شہریوں کی درخواستوں اور مسائل پر فوری کارروائی کریں اور سرکاری دفاتر میں آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولت اور رہنمائی فراہم کی جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے تحصیل چوبارہ میں زیر تعمیر پیرا آفس اور زیر تعمیر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس کے مقامات کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے میلاد چوک اور ٹرکو اڈا روڈ کا بھی دورہ کیا۔
#DC_Layyah #PublicService # Punjabayyah #







