google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
پیر, اگست 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریفکی جامع قومی زرعی پالیسی جلد تیار کرنے کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 29, 2026
in پاکستان
0
وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریفکی جامع قومی زرعی پالیسی جلد تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے ذریعے جامع قومی زرعی پالیسی جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زرعی شعبے میں اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کو قومی ترجیحات قرار دیا ہے۔وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے زرعی شعبے میں جاری اصلاحات، وزارت کی تنظیمِ نو اور مجوزہ قومی زرعی پالیسی پر تفصیلی غور کیا۔ اجلاس میں زرعی پیداوار بڑھانے، کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے زرعی شعبے میں اصلاحات کی مؤثر نگرانی کے لیے ایک ایپکس فورم قائم کرنے کی ہدایت دی۔ یہ فورم ایگریکلچر انوویشن اینڈ گروتھ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ہر ماہ اجلاس منعقد کرے گا اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کرے گا۔اجلاس میں وزیراعظم نے ’’زرخیزی ای زرعی قرضہ پروگرام‘‘ کے حوالے سے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان آسان شرائط پر زرعی قرضوں سے استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو معیاری بیج، جدید زرعی ٹیکنالوجی، مؤثر آبپاشی نظام اور کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن، جدید ویئر ہاؤسنگ اور ذخیرہ سازی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فصلوں کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور کسانوں کو بہتر منافع فراہم کرنے کے لیے جدید سٹوریج اور مارکیٹنگ نظام ناگزیر ہے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ زرعی شعبے کی ترقی، غذائی تحفظ کے استحکام اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے جامع اور دیرپا اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ ملکی معیشت کے اس اہم شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Tags: #AgriculturePolicy#AgricultureReforms#AgriDevelopment#FarmersPakistan#FoodSecurity#PakistanAgriculture#ShehbazSharif
Previous Post

نواں کوٹ میں ایل پی جی سلنڈر شاپس کی انسپکشن، سرکاری نرخوں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ زائد نرخ وصولی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی، انفورسمنٹ آفیسر شوکت حیات

Next Post

چوبارہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، 42 سالہ شخص جاں بحق

Next Post
چوبارہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، 42 سالہ شخص جاں بحق

چوبارہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، 42 سالہ شخص جاں بحق

Please login to join discussion

تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

اگست 15, 2026
جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

اگست 15, 2026
ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

اگست 14, 2026
جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

اگست 13, 2026
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

اگست 13, 2026
سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

اگست 12, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024