layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

محرم الحرام: اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کا شیخ ظفر والی گلی اور دربار عارف شہید کا دورہ، انتظامات کا جائز صفائی ستھرائی، سبیل پوائنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ، عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 25, 2026
in لیہ
0
محرم الحرام: اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کا شیخ ظفر والی گلی اور دربار عارف شہید کا دورہ، انتظامات کا جائز صفائی ستھرائی، سبیل پوائنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ، عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

لَیّہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب شبیر احمد ڈوگر نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں شیخ ظفر والی گلی کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، سبیل پوائنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر صفائی کا اعلیٰ معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے، سبیل پوائنٹس کے اطراف خصوصی صفائی یقینی بنائی جائے اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کے لیے ویسٹ مینجمنٹ ٹیمیں مسلسل متحرک رہیں تاکہ عزاداروں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر آ سکے۔بعد ازاں اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے دربار عارف شہید کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات مؤثر انداز میں برقرار رکھے جائیں اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔اس موقع پر شبیر احمد ڈوگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لَیّہ آصف علی ڈوگر کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی، عوامی سہولیات اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عزاداروں کو محفوظ، پرامن اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Previous Post

فیفا ورلڈ کپ 2026: سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، قطر ایونٹ سے باہر

Next Post

نیویارک میں یومِ عاشور کی مجلس، میئر ظہران ممدانی کی شرکت، امام حسینؓ کے عزم کو خراجِ تحسین الخوئی سینٹر کوئنز میں مجلسِ عزا، انصاف اور حق کے لیے جدوجہد کو امام حسینؓ کا پیغام قرار دیا

Next Post

نیویارک میں یومِ عاشور کی مجلس، میئر ظہران ممدانی کی شرکت، امام حسینؓ کے عزم کو خراجِ تحسین الخوئی سینٹر کوئنز میں مجلسِ عزا، انصاف اور حق کے لیے جدوجہد کو امام حسینؓ کا پیغام قرار دیا

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024