layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

محرم الحرام: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کی قیادت میں فلیگ مارچ، امن و امان کے عزم کا اظہار ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شرکت، شہریوں میں احساسِ تحفظ اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کا پیغام

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 24, 2026
in لیہ
0
محرم الحرام: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کی قیادت میں فلیگ مارچ، امن و امان کے عزم کا اظہار ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شرکت، شہریوں میں احساسِ تحفظ اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کا پیغام

لَیّہ(نمائندہ لَیّہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لَیّہ آصف علی ڈوگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی کی زیر قیادت محرم الحرام کے سلسلے میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر کشمیر چوک، لَیّہ مائنر، اسلم موڑ، کوٹلہ حاجی شاہ اور کھر چوک تک نکالا گیا۔فلیگ مارچ میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پیرا فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینا، بین المسالک ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے اداروں کے عزم کا اظہار کرنا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن، برداشت، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں اعتماد پیدا کرنا اور یہ واضح پیغام دینا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم ہے اور اس پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ علما کرام، امن کمیٹیوں، انجمنوں اور شہریوں کے تعاون سے باہمی احترام، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا مزید مضبوط ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے جامع اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔فلیگ مارچ کے اختتام پر شرکاء نے محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور قانون کی بالادستی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Previous Post

محرم الحرام: ڈی ایس پی پٹرولنگ راؤ عمر فاروق کا پٹرولنگ پوسٹس کا دورہ، فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کا حکم، امن و امان کے قیام کے لیے گشت کا نظام مزید مؤثر بنانے پر زور

Next Post

فیفا ورلڈ کپ 2026: پیراگوئے کے اسٹار فٹبالر میگوئل المیرون ایک میچ کے لیے معطل ترکیہ کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ ملنے پر فیفا کی کارروائی، معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی ممکن نہیں

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024