google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
پیر, اگست 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

حج 2027ء کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، سرکاری و نجی اسکیموں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار عازمین گھر بیٹھے رجسٹریشن کروا سکیں گے، ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ لازمی نہیں، کوئی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 22, 2026
in پاکستان
0
حج 2027ء کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، سرکاری و نجی اسکیموں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار عازمین گھر بیٹھے رجسٹریشن کروا سکیں گے، ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ لازمی نہیں، کوئی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی

اسلام آباد: حج 2027ء کے لیے عازمینِ حج کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق خواہشمند افراد وزارت کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ کا ہونا لازمی نہیں، تاہم حج بکنگ کے وقت پاسپورٹ لازمی درکار ہوگا۔ پاسپورٹ کی میعاد کم از کم نومبر 2027ء تک مؤثر ہونی چاہیے۔ترجمان کے مطابق صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج 2027ء کی بکنگ کے اہل ہوں گے، جبکہ حج بکنگ ’’پہلے آئیں، پہلے پائیں‘‘ کی بنیاد پر مطلوبہ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔ حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط کا اعلان حج پالیسی 2027ء کے تحت بعد میں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے تاکہ عازمین کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی دنیا کے کسی بھی ملک سے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ وزیرِ مذہبی امور نے واضح کیا کہ حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے اور رجسٹریشن کے بغیر حج 2027ء کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی جا سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے افراد مشترکہ طور پر بھی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

Previous Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کے لیے انسپکشن اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر کا پیرا فورس کے ہمراہ مختلف روٹس کا دورہ، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو وارننگ

Next Post

ایف بی آر اور ٹیکسٹائل ملز مالکان میں نگرانی کے کیمروں پر تنازع شدت اختیار کر گیا ملز مالکان کا کیمروں کے اخراجات برداشت کرنے سے انکار، زبردستی کی صورت میں فیکٹریاں بند کرنے کا عندیہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

اگست 15, 2026
جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

اگست 15, 2026
ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

اگست 14, 2026
جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

اگست 13, 2026
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

اگست 13, 2026
سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

اگست 12, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024