layyah
جمعہ, اگست 28, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 29, 2026
in لیہ
0

لیہ میں عیدالاضحیٰ 2026 پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، مساجد، عیدگاہوں، مویشی منڈیوں اور تفریحی مقامات پر خصوصی ڈیوٹیاں انجام
لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر ریسکیو 1122 لیہ کی جانب سے ضلع بھر میں خصوصی ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دی گئیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں، ریونیو پوسٹس، تفریحی مقامات اور مویشی منڈیوں پر ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ریسکیو 1122 کے مطابق عید نماز کے اجتماعات کے دوران ایمبولینسز، بائیک ایمبولینسز اور فائر وہیکلز سمیت ریسکیو ٹیمیں مختلف حساس مقامات پر الرٹ رہیں جبکہ شہریوں کو بروقت طبی امداد اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ ضلع بھر میں عید نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی اور ریسکیو کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں تاحال جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی ہدایات پر تمام ریسکیو اسٹاف نے اپنے اہل خانہ سے دور رہ کر فرائض انجام دیے جبکہ عید کے موقع پر تمام چھٹیاں اور ڈے آف بھی منسوخ کیے گئے تھے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے دریاؤں اور نہری علاقوں میں قائم ریونیو پوسٹس اور مویشی منڈیوں پر خصوصی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری رسپانس فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے ڈیوٹی پر موجود ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ کیک کاٹا اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر بھی اپنے خاندانوں سے دور رہ کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عید کے ایام میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

Previous Post

چوک اعظم ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح، گردوں کے مریضوں کیلئے بڑی سہولت ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سنٹر کا افتتاح کر دیا، مریضوں کو مقامی سطح پر جدید علاج میسر آئے گا

Next Post

پروفیسر ڈاکٹر جویریہ بتول۔۔۔۔لیہ میں علومِ کیمیا کا معتبر حوالہ

Next Post
پروفیسر ڈاکٹر جویریہ بتول۔۔۔۔لیہ میں علومِ کیمیا کا معتبر حوالہ

پروفیسر ڈاکٹر جویریہ بتول۔۔۔۔لیہ میں علومِ کیمیا کا معتبر حوالہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایفکو کمپنی بلیک لسٹ کرنے کی سفارش، ورکرز کی تنخواہیں سکیورٹی رقم سے ادا کرنے کا فیصلہ

فتح پور میں 24 کنال 6 مرلہ سرکاری جنگلات کی اراضی کی غیر قانونی منتقلی منسوخ

اگست 27, 2026
کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

سیف پنجاب مہم: لیہ میں موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ استعمال کی آگاہی

اگست 27, 2026
کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

لیہ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 19 کیسز کا جائزہ، ایک کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

اگست 27, 2026
کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

اگست 27, 2026
ڈیجیٹل و ٹیکنیکل سکلز پر ایک روزہ ٹریننگ سیشن

لیہ میں 9 بڑے ترقیاتی پیکجز پر کام جاری، منصوبے دسمبر 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف

اگست 27, 2026
اوشا وینس کا شوہر جے ڈی وینس کو سیاسی مشورے دینے کا انکشاف

اوشا وینس کا شوہر جے ڈی وینس کو سیاسی مشورے دینے کا انکشاف

اگست 27, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024