لیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور نے وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹر میں موجود ریکارڈ کی پڑتال کی اور گاڑیوں کی انسپکشن و فٹنس سرٹیفیکیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی فٹنس جانچ کے عمل کو مقررہ معیار اور ضابطوں کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ تمام گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور انسپکشن کے عمل میں شفافیت برقرار رکھتے ہوئے ریکارڈ کو باقاعدگی سے مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کی جانچ کا بنیادی مقصد سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا اور ٹریفک حادثات کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔






