لیہ:لیہ فٹبال لیگ کے دوسرے میچ میں ٹانک کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرفان اینڈ ظہیر شہید ایف سی 98 ایم ایل کو ایک گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس لیہ میں لیہ فٹبال لیگ کے مقابلوں کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ فٹبال شائقین کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ لیگ میں ملک بھر سے 31 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔لیہ فٹبال لیگ کے تحت روزانہ کی بنیاد پر میچز کھیلے جا رہے ہیں اور مقابلوں کا سلسلہ 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ لیگ کا مقصد ضلع میں کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔







