لیہ: تحصیل کروڑ کے نواحی علاقے چک 79 ٹی ڈی اے میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے واش روم میں پانچ سالہ بچہ پھنس گیا، جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور واش روم کی پچھلی جانب لگی جالی توڑ کر بچے کو باہر نکال لیا۔ بچے کی شناخت مصطفیٰ خان ولد اذان خان، عمر پانچ سال، کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث بچہ محفوظ رہا اور اسے کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر وسیم حیات کے مطابق بچے کو بحفاظت نکالنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔







