layyah
جمعہ, اگست 28, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لَیّہ کی ابتدائی حلقہ بندیاں شائع، عوام کو اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت الیکشن کمیشن نے 26 مئی سے 23 جون 2026 تک اعتراضات جمع کرانے کی مہلت دے دی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 25, 2026
in لیہ
0
لَیّہ کی ابتدائی حلقہ بندیاں شائع، عوام کو اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت الیکشن کمیشن نے 26 مئی سے 23 جون 2026 تک اعتراضات جمع کرانے کی مہلت دے دی

لَیّہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں دفتر ضلع الیکشن کمشنر لَیّہ کی جانب سے ضلع لَیّہ کی ابتدائی حلقہ بندیاں شائع کر دی گئی ہیں، جنہیں عوام کے جائزے کیلئے دفتر میں آویزاں بھی کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اہلیانِ لَیّہ اپنی متعلقہ یونین کونسل کی حلقہ بندی کا جائزہ لے سکتے ہیں اور کسی بھی قسم کے اعتراض کی صورت میں دفتر ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان، واقع ڈویژنل آفس کمپلیکس ریلوے روڈ ڈیرہ غازی خان میں دفتری اوقات کے دوران 26 مئی 2026 سے 23 جون 2026 تک اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔الیکشن حکام کے مطابق اعتراض جمع کرانے کیلئے متعلقہ یونین کونسل کے ووٹر کو اعتراضی درخواست فارم کے ساتھ 100 روپے کے عدالتی ٹکٹ چسپاں کرنا ہوں گے جبکہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، ووٹر سرٹیفکیٹ کی نقول اور دیگر مطلوبہ دستاویزات بھی جمع کرانا ہوں گی۔اعتراض کی پانچ دستخط شدہ نقول بھی فراہم کرنا لازمی ہوں گی، جبکہ اعتراض کنندہ اپنی درخواست ذاتی طور پر یا مجاز نمائندے کے ذریعے جمع کرا سکے گا۔ اعتراض فارم میں اعتراض کی وجوہات اور مجوزہ حلقہ بندی کی تفصیلات درج کرنا ضروری ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق مناسب طور پر نشان زدہ اور بغیر نشان والے نقشے بھی اعتراض کے ساتھ منسلک کرنا ہوں گے جن میں مردم شماری بلاکس اور مجوزہ آبادی کی تفصیلات شامل ہوں۔ یہ نقشے دفتر ضلعی الیکشن کمشنر لَیّہ، بالمقابل واپڈا آفس، آفسز کمپلیکس لَیّہ سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں، جس کیلئے فی نقشہ 2000 روپے فیس نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کرانا ہوگی۔ضلعی الیکشن کمشنر آفس نے مزید معلومات کیلئے شہریوں کو دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Tags: #لَیّہ #الیکشن_کمیشن #حلقہ_بندیاں #یونین_کونسل #ElectionCommission #LayyahNews #LocalGovernment #PakistanElections #اعتراضات #ڈیرہ_غازی_خان
Previous Post

لَیّہ کے نوجوان شایان الطاف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک، کوئٹہ دھماکے کے شہید کو ہزاروں آنکھوں نے اشکبار الوداع کہا نمازِ جنازہ میں ضلعی افسران، آرمی حکام، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی

Next Post

چوک اعظم ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح، گردوں کے مریضوں کیلئے بڑی سہولت ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سنٹر کا افتتاح کر دیا، مریضوں کو مقامی سطح پر جدید علاج میسر آئے گا

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایفکو کمپنی بلیک لسٹ کرنے کی سفارش، ورکرز کی تنخواہیں سکیورٹی رقم سے ادا کرنے کا فیصلہ

فتح پور میں 24 کنال 6 مرلہ سرکاری جنگلات کی اراضی کی غیر قانونی منتقلی منسوخ

اگست 27, 2026
کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

سیف پنجاب مہم: لیہ میں موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ استعمال کی آگاہی

اگست 27, 2026
کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

لیہ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 19 کیسز کا جائزہ، ایک کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

اگست 27, 2026
کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

اگست 27, 2026
ڈیجیٹل و ٹیکنیکل سکلز پر ایک روزہ ٹریننگ سیشن

لیہ میں 9 بڑے ترقیاتی پیکجز پر کام جاری، منصوبے دسمبر 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف

اگست 27, 2026
اوشا وینس کا شوہر جے ڈی وینس کو سیاسی مشورے دینے کا انکشاف

اوشا وینس کا شوہر جے ڈی وینس کو سیاسی مشورے دینے کا انکشاف

اگست 27, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024