لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں مین ہولز کے خستہ حال ڈھکن تبدیل کرنے کے عمل میں تیزی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کی طرف سے مین ہولز کا سروے جاری ہے جبکہ عوام کی نشاندہی پر بھی خستہ حال مین ہولز کے ڈھکن فوری تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوبارہ کی طرف سے متعدد مین ہولز کے ٹوٹے ہوئے ڈھکن تبدیل کئے گئے۔

