layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 24, 2026
in لیہ
0

عیدالاضحیٰ پر امن و امان کیلئے لَیّہ بھر میں سنیپ چیکنگ، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سخت نگرانی
ڈی پی او لَیّہ حسن جاوید بھٹی کی ہدایت پر پولیس کی مختلف شاہراہوں، چوکوں اور داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں، بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی
لَیّہ (نمائندہ لَیّہ ٹی وی) ڈی پی او لَیّہ حسن جاوید بھٹی کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔اس سلسلے میں ضلع کے تمام تھانہ جات سے پولیس ٹیموں نے متعلقہ ڈی ایس پیز کی سربراہی میں لَیّہ کی مرکزی شاہراہوں، چوکوں، چوراہوں اور اہم داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کیں۔ پولیس اہلکاروں نے دورانِ چیکنگ مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی تلاشی لی جبکہ شہریوں کے شناختی کارڈز چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کا عمل بھی انجام دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی گئی تاکہ کسی بھی جرائم پیشہ یا دہشت گرد عنصر کی نقل و حرکت کو بروقت روکا جا سکے۔ مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ حساس علاقوں میں اضافی سکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او لَیّہ حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ سنیپ چیکنگ کا بنیادی مقصد دہشت گرد عناصر، جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کی گرفت میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے تہوار کو مکمل طور پر پرامن بنانے کیلئے لَیّہ پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ڈی پی او لَیّہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں، دورانِ چیکنگ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

Previous Post

کوئٹہ ریلوے ٹریک دھماکے میں لَیّہ کا نوجوان شایان شہید، محلہ قادر آباد میں فضا سوگوار 24 سالہ شایان وطن کی حفاظت کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز، اہلِ علاقہ اور شہریوں کا خراجِ عقیدت

Next Post

ڈی پی او لَیّہ اور ڈی پی او بھکر کا مشترکہ بارڈر وزٹ، دہشت گردی و سمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار لَیّہ اور بھکر پولیس کا جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے مل کر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

Next Post

ڈی پی او لَیّہ اور ڈی پی او بھکر کا مشترکہ بارڈر وزٹ، دہشت گردی و سمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار لَیّہ اور بھکر پولیس کا جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے مل کر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024