layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈی پی او لَیّہ اور ڈی پی او بھکر کا مشترکہ بارڈر وزٹ، دہشت گردی و سمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار لَیّہ اور بھکر پولیس کا جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے مل کر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 24, 2026
in علاقائی خبریں, لیہ
0

لَیّہ (نمائندہ لَیّہ ٹی وی) ڈی پی او لَیّہ حسن جاوید بھٹی اور ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے گزشتہ شام لَیّہ اور بھکر کی مشترکہ ضلعی سرحد کا مشترکہ دورہ کیا، جہاں دونوں اضلاع کی پولیس کے اعلیٰ افسران کے درمیان اہم اجلاس بھی منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران دہشت گردی کی روک تھام، جرائم کے سدباب، بین الاضلاعی جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کی نگرانی اور گندم کی غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اضلاع کو محفوظ بنانے اور امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس حکام نے سرحدی علاقوں میں چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، مشترکہ ناکہ بندیوں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ڈی پی او لَیّہ حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور سمگلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے اس موقع پر کہا کہ بین الاضلاعی تعاون کے ذریعے دہشت گردی، منشیات، سمگلنگ اور دیگر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور دونوں اضلاع کی پولیس عوام کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھے گی۔دونوں اضلاع کے پولیس سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے آئندہ بھی باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Previous Post

Next Post

منور بلوچ۔۔۔۔انسان دوست شاعر وادیب

Next Post
منور بلوچ۔۔۔۔انسان دوست شاعر وادیب

منور بلوچ۔۔۔۔انسان دوست شاعر وادیب

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024