layyah
جمعہ, جنوری 9, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ کا تاریخی ورثہ محفوظ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کرنل راس کا مقبرہ، گورا قبرستان اور ریلوے اسٹیشن کی بحالی — اصل ہیئت برقرار رکھنے کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 6, 2026
in ثقافت, لیہ
0
لیہ کا تاریخی ورثہ محفوظ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کرنل راس کا مقبرہ، گورا قبرستان اور ریلوے اسٹیشن کی بحالی — اصل ہیئت برقرار رکھنے کی ہدایت

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ضلع لیہ کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے لیے متحرک، تاریخی ورثہ محفوظ کرنے کا عزم، کرنل راس کا مقبرہ، گورا قبرستان، مائی ماتا مندر اور ریلوے اسٹیشن کی بھی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ضلع کی تاریخی عظمت اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے کرنل راس کے تاریخی مقبرے، گورا قبرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کرنل راس کے مقبرہ اور گورا قبرستان کی گردش کرتی خبروں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ان تاریخی مقامات کی بحالی کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرنل راس کے مقبرہ، گورا قبرستان اور یادگار عمارات بالخصوص تاریخی ریلوے اسٹیشن کی بحالی، تزئین و آرائش اور تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ کا تاریخی ورثہ صرف اینٹ اور پتھر نہیں بلکہ یہ خطے کی شناخت، تہذیب اور ماضی کی عکاسی کرتا ہے جس کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات کو محکمہ آرکیالوجی کے تعاون سے انہی خطوط اور میٹریل سے بحال کیا جائے گا جیسے وہ پہلی مرتبہ بنائے گئے تھے تاکہ ورثہ بھی محفوظ ہو سکے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تاریخی مقامات کی اصل ہیئت برقرار رکھتے ہوئے ان کی مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کرنل راس کے مقبرے اور گورا قبرستان کی صفائی، چار دیواری اور ریکارڈ کی درست رپورٹ پیش کی جائے۔

Tags: CMPUNJABDC layyahdc layyah newslahore newslayyah newslayyah tvpakistan newspunjab govt news
Previous Post

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع لیہ میں خستہ حال مین ہولز کے ڈھکن تبدیل کرنے کی مہم تیز ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی نگرانی میں سروے اور عوامی نشاندہی پر فوری تبدیلی — میونسپل کمیٹی چوبارہ کی جانب سے متعدد مین ہولز کے نئے ڈھکن نصب

Next Post

یونیورسٹی آف لیہ کے چار طلبہ کے خلاف سخت نظم و ضبطی کارروائی — ایک سال کیلئے Rustication، ایک طالبعلم 25 ہزار جرمانہ اور چھ ماہ پروبیشن پر

Next Post
یونیورسٹی آف لیہ کے چار طلبہ کے خلاف سخت نظم و ضبطی کارروائی — ایک سال کیلئے Rustication، ایک طالبعلم 25 ہزار جرمانہ اور چھ ماہ پروبیشن پر

یونیورسٹی آف لیہ کے چار طلبہ کے خلاف سخت نظم و ضبطی کارروائی — ایک سال کیلئے Rustication، ایک طالبعلم 25 ہزار جرمانہ اور چھ ماہ پروبیشن پر

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024